ایک عورت کی اچھی تعلیم وتربیت پوری نسل کی تربیت کے مترادف ہے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

اداروں میں مردوخواتین کامشترکہ کام کرنابہت سی معاشرتی برائیوں کاسبب بن چکاہے۔محترمہ ناظرہ مسعودصاحبہ 
خواتین جدیداسلامی وروحانی تعلیم وتربیت سے اپنا اصل مقام ومرتبہ حاصل کرسکتی ہیں۔محترمہ مہوش مسعودصاحبہ 
عورت محبت کے چارخوبصورت اورمقدس رشتوں کے احساس کانام ہے۔محترمہ ثمینہ مسعودصاحبہ 
لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن خواتین کو فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے میں باعزت مقام دلانے میں کلیدی کرداراداکررہی ہے۔ڈپٹی سٹرکٹ آفیسر ظل ہما 
وارثین انبیاء کرام ،مومن مقربین کی تعلیمات پر عمل پیراہونے سے ہمارے تمام معاشرتی مسائل حل ہوسکتے ہیں،عورت کوعزت اورمحبت دینے سے گھریلو ماحول جنت ارضی کاسماں پیداکرسکتاہے،ایک عورت کی اچھی تعلیم وتربیت پوری نسل کی تعلیم وتربیت کے مترادف ہے۔ان خیالات کااظہار دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواوچےئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے ماہانہ محفل پاک ذکرونعت بسلسلہ ’’خواتین کامعاشرے میں کردار‘‘سیمینار کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محترمہ ناظرہ مسعودصاحبہ (چےئرپرسن لاثانی ویلفیئرفاونڈیشن انٹرنیشنل شعبہ خواتین)نے کہاکہ اداروں میں مردوخواتین کامشترکہ کام کرنابہت سی معاشرتی برائیوں کاسبب بن چکاہے،غربت ،بیروزگاری اورمہنگائی جیسے مسائل نے خواتین کی عزت وعصمت کوتہس نہس کیاہے ،عورت کے تقدس ،ملکی ترقی اورخوشحالی کیلئے یہ نہایت ضروری ہے کہ تمام شعبہ جات میں مردوخواتین الگ الگ اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیںیعنی جس ادارے میں مردکام کرتے ہیں وہاں کاساراعملہ مردحضرات پر مشتمل ہوناچاہیے،اورجہاں خواتین کام کرتی ہوں وہاں پر سب عملہ خواتین کا ہی ہوناچاہیے،اگر ایسا ممکن ہوگیا توعورت کو اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس سے عطا کیاگیا مقام ومرتبہ جواس وقت ہم کھوچکے ہیں اسے نہ صرف دوبارہ عطا ہوجائیگابلکہ ملک وملت کی سلامتی ،ترقی اورخوشحالی بھی یقینی ہوجائیگی۔محترمہ مہوش مسعودصاحبہ (صدرلاثانی نعت وکلام کونسل )نے کہاکہ خواتین جدیداسلامی وروحانی تعلیم وتربیت سے اپنااصل مقام ومرتبہ حاصل کرسکتی ہیں، اس مادیت پرستی ،بے راہ روی ،فحاشی وعریانی کے سیلاب کوروکنے کیلئے اللہ تعالیٰ کے محبوب فقیر درویش صدیقی لاثانی سرکاریہ فریضہ نہایت شاندارطریقے سے اداکررہے ہیں۔آپ اسم اعظم اللہ کی ضرب سے شیطانیت کے قلعوں کومسمارکررہے ہیں،لاکھوں خواتین کے دلوں میں اللہ ورسولﷺکی سچی محبت پیداکرچکے ہیں ،پاکستان سمیت بیرون ممالک میں بھی خواتین محافل ذکرونعت سمیت بے شمار فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے اپنے گھروں اوردلوں کوامن وسکون کا گہوارہ بناچکی ہیں۔محترمہ ثمینہ مسعودصاحبہ نے کہاکہ عورت محبت کے چارخوبصورت اورمقدس رشتوں کے احساس کانام ہے،بیٹی ہے تو سراپا رحمت،بہن ہے تو سراپا شفقت،بیوی ہے تو سراپا عزت اوراگر ماں ہے تو سراپا محبت ۔اپنے گھروں اورمعاشرے کوبہتربنانے کیلئے خواتین کے دن منانے اوربل پاس کرنے یا قوانین بنانے کی بجائے ان عوامل کوروکنا زیادہ ضروری ہے جہاں گھریلو تشدد سمیت دیگر بے شمارمسائل جنم لیتے ہیں ،خواتین کو محبت ،عزت اوررشتوں کامان دیکراپنی نسلوں کوبچاسکتے ہیں،گھریلو مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں اورمعاشرے کو ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔محترمہ ظل ہما صاحبہ (ڈپٹی ۔۔۔۔سوشل ویلفےئرفیصل آباد )نے کہاکہ لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن خواتین کو فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے میں باعزت مقام دلانے میں اہم کرداراداکررہی ہے،پاکستان سمیت بیرونی دنیا میں لاکھوں خواتین محافل ذکرونعت ،میڈیکل، ہیومن رائٹس،تعلیم،صحت،ووکیشنل سنٹرز،صوم وصلوٰۃ ،انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت بے شمارشعبہ جات میں فلاحی سرگرمیاں جاری وساری ہیں،اس کی بنیادی وجہ فاؤنڈیشن کی سرپرستی دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواوچےئرمین صدیقی لاثانی سرکارکی ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے جاری شبانہ روزکاوشیں ہیں ،آپ نے اپنی کیمیا اثر نگاہ سے مردوں کیساتھ ساتھ خواتین کے قلب وروح کواللہ ورسولﷺ اوران کے محبوبوں کی سچی محبت سے سرشارکررہے ہیں۔ آپ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے خواتین کی کثیر تعدادپردے اورصوم وصلوٰۃ کی پابند بن چکی ہیں،فیشن پرستی کوچھوڑ چکی ہیں،گالم گلوچ،لڑائی جھگڑے،بہتان بازی،شرانگیزی اورغیر اخلاقی حرکات سے توبہ تائب ہوکراللہ ورسولﷺ سے عشق ومحبت کے گن گارہی ہیں ۔آپ کی تعلیمات سے لاکھوں اجڑے گھربس چکے ہیں،بے راہ روی اوروالدین کی نافرمانی کاشکارخواتین راہ حق کی طالب بن چکی ہیں،درحقیقت صدیقی لاثانی سرکاردورحاضرمیں انسانیت کیلئے نعمت عظمیٰ ہیں جنہوں نے بلاامتیاز مذاہب ومسالک لاکھوں مردوخواتین کو اللہ ورسولﷺکے رنگ میں رنگ دیا ہے۔