آپریشن ''ردالفساد ''فسادیوں کی جڑوںکواکھاڑدیگا۔مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام پاکستان

 آپریشن ''ردالفساد ''فسادیوں کی جڑوںکواکھاڑدیگا۔مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام پاکستان

تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شامل ہزاروں مشائخ اوران کے لاکھوں مریدین کا آپریشن رد الفساد کی مکمل تائید وحمایت کااعلان 

فیصل آباد ( )چیف آف آرمی سٹاف کی زیر صدارت پاکستان بھرمیںملک دشمن اورشرپسند(فسادی )عناصرکیخلاف شروع کیاگیا آپریشن ''ردالفساد ''دہشت گردوںاورسہولت کاروںکی جڑوںکواکھاڑدیگا،ہماری دعائیں اورنیک تمنائیں آرمی سمیت ملکی حفاظت پر تعینات تمام عسکری اداروں کیساتھ ہیں۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شامل ہزاروں مشائخ عظام نے اپنے لاکھوں مریدین سمیت آپریشن رد الفساد کی مکمل تائید وحمایت کااعلان کردیا۔ان خیالات کااظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ نے لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقدہ اہم اجلاس میں کیا۔مرکزی عہدیداران اوراراکین نے مزید کہاکہ پاک آرمی سمیت تمام عسکری ادارے بلاامتیاز مذاہب ومسالک،سیاسی،مذہبی،بیوروکریسی ،ٹیکنوکریسی سمیت کسی بھی ادارے میں چھپے ملک دشمن عناصرکیخلاف سخت ایکشن لیں،آپ کے ساتھ اللہ ورسولۖ کی مکمل تائید وحمایت ہے،اس لئے کسی سے بھی ڈرنے یا جھجکنے کی کوئی ضرور ت نہیں ہے ۔نیشنل ایکشن پلان پرسختی سے عمل درآمدکرایا جائے اوراس پلان کو ناکام کرنیوالے عناصر کیخلاف بھی سخت ایکشن لیاجائے،اس سلسلے میں فوجی عدالتیں اہم کرداراداکرسکتی ہیں۔پنجاب بھرمیں بھی شروع کئے گئے رینجرآپریشن پر بات چیت کرتے ہوئے مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے اس آپریشن کو ملکی ترقی اور سلامتی کیلئے اہم پیش رفت اورعوامی خواہشات کاترجمان قراردیا۔