مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی لاہور ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کی کمرشل مارکیٹ میں واقع ریستوران میں ہونیوالے دھماکے کی شدید مذمت

مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی لاہور ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کی کمرشل مارکیٹ میں واقع ریستوران میں ہونیوالے دھماکے کی شدید مذمت

سیاسی،مذہبی اورحکومتی اداروں میں چھپے ملک دشمن عناصرکیخلاف سخت ایکشن لینے سے ہی ملک امن وسلامتی کاگہوارہ بن سکتاہے۔اجلاس میں اظہار خیال

لاہورمیں گزشتہ دس دنوں کے دوران دوسرے دھماکے میں ہونیوالے جانی ومالی نقصان کی تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ نے شدید مذمت کی ہے،ملک کے مختلف علاقوںمیں ہونیوالی دہشت گردی کی نئی لہر کوملک دشمن عناصرکی کی گھنائونی سازش قراردیا۔مرکزی عہدیداران اوراراکین نے اس بات پر زوردیا کہ سیاسی،مذہبی اورحکومتی اداروں میں چھپے ملک دشمن عناصرکیخلاف سخت ایکشن لینے سے ہی ملک امن وسلامتی کاگہوارہ بن سکتاہے،آرمی سمیت تمام عسکری ادارے ایسے شرپسند عناصرکیخلاف بلاخوف سخت سے سخت ایکشن لیں،اللہ ورسولۖ ملکی حفاظت پر تعینات تمام اداروں کا حامی وناصرہے۔بلاامتیاز مذاہب ومسالک اسلام اورملک دشمن عناصرکیخلاف سخت ایکشن سے ملکی سلامتی اورترقی کاخواب تعبیر ہوسکتاہے۔انہوںنے مزید کہاکہ اسلام اورملک دشمن عناصراپنے ناپاک اورمذموم مقاصد میں ناکام رہیں گے ۔انشاء اللہ جلاس کے اختتام پر مجلس شوریٰ کے اراکین نے تمام شہداکے بلندی درجات اورلواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکی۔