اسرائیل کومسلمانوں پر ظلم وستم اور مذہبی مقدس مقامات کی بے حرمتی کرنے سے روکنا ہوگا۔

 فیصل آباد ( )مسلمانوں کااتحاد دنیاکی کسی بھی اسلام دشمن قوت کاموثر مقابلہ کرسکتاہے۔آپس کی نااتفاقی سے ملک دشمن عناصر بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں ۔ایسے حالات میں تمام اسلامی ممالک کااتحاد وقت کی اہم ضرور ت ہے۔اسرائیل گزشتہ کئی دہائیوں سے نہتے مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑرہاہے ،ابھی حال ہی میں تاریخی مسجد کوقحبہ خانے میں تبدیل کردیا گیا ہے،1973سے لیکر اب تک اس اسلام دشمن ملک نے مسلمانوں کی 300مساجد کی بے حرمتی کی ہے۔یہ بات عین حقیقت ہے کہ اسلام کومٹانے والے خود مٹ گئے ۔ان خیالات کااظہارامیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی نے مرکزی ہیڈ آفس غلام رسول نگر فیصل آباد میں ’’اسلام دشمن عناصر کی مسلمانوں کے خلاف سازشیں‘‘کے حوالے سے تنظیم مشائخ عظام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اہم اجلاس میں کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ مسلمانوں کے مقدس اورتاریخی مقامات کی بے حرمتی کرنیوالے خود دنیا کیلئے درس عبرت بن جائیں گے ۔ اس وقت ہمیں آپس کے اختلافات کوبھلاکر اسلام اور ملکی سلامتی کو پیش نظر رکھتے ہوئے اہم اقدامات کرنے چاہییں۔