فقرا،(وارثین مصطفی ۖ ) مخلوق خدامیں خداورسولۖ کے عطاکردہ خزانے بانٹتے ہیں۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

سالگرہ کے موقع پر فضول رسومات کی بجائے اللہ ورسول ۖ کے ذکرکی محافل سجائیں۔پیر شبیر احمد صدیقی سرکار

فیصل آباد ( )دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواوچیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے فرزنداکبر پیر شبیر احمدصدیقی سرکارکی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ محفل پاک ذکرونعت سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ فقرا(وارثین مصطفی ۖ) مخلوق خدامیں خداورسولۖ کے عطاکردہ خزانے بانٹتے ہیں،اللہ تعالیٰ کے فقراء اللہ کی رحمت کے دروازے ہوتے ہیں جوان کی بارگاہ اقدس تک پہنچ جاتاہے وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ تک پہنچ جاتاہے ۔ہمارے لاکھوں مریدین اورعقیدت مند اپنی سالگرہ کے موقع پر شکرانے میں اللہ ورسولۖ کے ذکرکی محافل سجارہے ہیںجس سے ان کے دل خدااوررسولۖ اوران کے محبوبوں کی محبت سے سرشارہورہے ہیںاورشیطانیت سے بچ کرخداکی رضا اورخوشنودی حاصل کررہے ہیں۔ پیر شبیر احمد صدیقی سرکارنے فرمایا کہ ہمیں اپنے مرشد پاک کے فرمان مبارک کیمطابق سالگرہ پرشکرانے میں اللہ ورسولۖ کے ذکرکی محافل سجانی چاہییں،فضول رسومات دنیا اورآخرت میں تباہی وبربادی کاذریعہ ہیں جبکہ محافل ذکرونعت سے دنیا وآخرت میں کامیابی عطا ہوتی ہے ،اس لئے میں تہہ دل سے اپنے مرشد کریم کاشکرگزارہوںجنہوںنے ہماری صحیح تربیت فرمائی اورہمارے دلوںمیںاللہ ورسولۖ کی سچی محبت اورتابعداری کاجذبہ پیدافرمایا۔ اس پرمسرت موقع پر شرکائے محفل کیلئے لنگر شریف کے خصوصی انتظامات کئے گئے ۔