مذاہب ومسالک سے بالاترہوکرخدمت خلق کادرس صدیقی لاثانی سرکارکی تعلیمات سے مل رہاہے۔بھارت میں فیض یاب ہونیوالوں کے تاثرات

  مذاہب ومسالک سے بالاترہوکرخدمت خلق کادرس صدیقی لاثانی سرکارکی تعلیمات سے مل رہاہے۔بھارت میں فیض یاب ہونیوالوں کے تاثرات 

صدیقی لاثانی سرکاردکھی دلوںکاسہارابن چکے ہیں۔انجینئر محمد عمران نقشبندی (نیشنل کوارڈینیٹر فاربھارت )

ہندوستان میں بھی بلاامتیاز مذاہب ومسالک لوگوںکی کثیر تعداد آپ کے فیضان سے فیض یاب ہورہی ہے۔نیلوفرہسپتال میںمریضوںکوفری لنگرکھلانے کے موقع پراظہار خیال

موجودہ وقت کومادیت پرستی کادورکہاجائے توبے جانہ ہوگا،بچے سے لیکر بڑے تک لوگوںکی اکثریت جائزناجائزطریقے سے دولت کمانے کی تگ ودومیں دن رات ایک کئے ہوئے ہے،لیکن دنیا میںکچھ ایسے لوگ بھی جن کے دلوںمیںخوف خداکوٹ کوٹ کربھراہواہے اوریہ لوگ اپنی خون پسینے کی کمائی اللہ کی مخلوق کے دکھوںکودورکرنے میں لگارہے ہیںاوریقینا ایسے لوگ ہی دنیا وآخرت میں کامیاب لوگ ہیں ،تاریخ اورانسانیت بھی ایسے ہی لوگوں پررشک کرتی ہے ،مذاہب ومسالک سے بالاترہوکرخدمت خلق کادرس صدیقی لاثانی سرکارکی تعلیمات سے مل رہاہے ،ان خیالات کااظہارلاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل کے کوارڈینیٹرفارانڈیاانجینئر محمد عمران نقشبندی نے حیدر آباد کے نیلوفرہسپتال کے مریضوںمیں ہفتہ وارفری لنگر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے مزید کہاکہ مخلوق خداکی خدمت کاجذبہ صدیقی لاثانی سرکارکی نگاہ کرم کانتیجہ ہے ورنہ اس مادیت پرستی کے دورمیں ہم بھی شیطانیت کے راستے پرچل کرگمراہ بھی ہوچکے ہوتے اوراللہ کی مخلوق کے دکھوںکوبڑھانے کا سبب بھی بنتے ،اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب پاک ۖ کے صدقے سے ہم پر خاص الخاص کرم فرمایا کہ ہمیں اس دورمیں اپنے سب سے بڑے محبوب اورحبیب درویش ،مرشد اکمل اورسفیر امن صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی نسبت عطا فرمائی۔اس نسبت پاک کے صدقے ہمارے گھروںمیں بھی اللہ ورسولۖ کی رحمتیں اوربرکتیں آرہی ہیں۔ہسپتال کے لوگوںنے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہاکہ اجمیر شریف ،سرہند شریف ،بریلی شریف ،کلیر شریف کی طرف پاکستان خوش نصیب خطہ ہے جہاںسیدنا داتاگنج بخش ،سیدنا بابافرید الدین گنج شکر،سلطان باہو ،سخی لعل شہباز قلندر ،ملتان شریف اوردورحاضرمیں صدیقی لاثانی سرکارجیسی ہستیاں جلوہ افروز ہیں جو اللہ ورسولۖ کی بارگاہ اقدس میں محبوبیت رکھنے کے ساتھ ساتھ انسانیت کادرددورکرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں۔ہمیں یہ فیض پاکستان سے صدیقی لاثانی سرکارکے ذریعے پہنچ رہاہے جن کی نگاہ گوہر باراورروحانی فیوض وبرکات حاصل کرنیوالے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک بالشمول بھارت میں بھی اللہ کی مخلوق کے دکھوں کامداواکیا جارہاہے ۔اللہ تعالیٰ اپنی ایسی محبوب ہستیوں کاسایہ ہم پرہمیشہ قائم ودائم رکھے۔آمین