جس سیاسی پارٹی نے بھی مخلص ہوکرتنظیم مشائخ عظام پاکستان سے اتحاد کرلیا انشاء اللہ فتح اسے نصیب ہوگی۔صوفی مسعوداحمدصدیقی

مزید کسی کرپٹ ،بدعنوان،دھوکہ باز اور غدار کواسلام اور پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔پیر طریقت احسان الحق ساجد نقشبندی

پاکستان بھر سے عوام کی رائے لی جارہی ہے ،اب تک یہ کام 90%مکمل ہوچکاہے،آئندہ چند روزتک حتمی فیصلہ جاری کیاجائیگا۔پیر طریقت لیاقت علی نقشبندی

 سچے اور محب وطن ہونے کاثبوت دیتے ہوئے آپ بھی اپنی مخلصانہ رائے سے آگاہ کریں۔پیر سید احمد ندیم نقشبندی

فیصل آباد ( )موجودہ ملکی سیاسی حالات،معاشی بدحالی ،کرپشن ،ہوشربا مہنگائی اور دہشت گردی کے پیش نظر تنظیم مشائخ عظام پاکستان عوام الناس سے رائے طلب کرتی ہے کہ آئندہ کس سیاسی جماعت پر اعتمادکیاجائے ؟کونسی جماعت ہے جوکرپٹ سیاستدانوں بشمول اپنی جماعت کے احتساب کے کٹہرے میں لاکھڑا کرے؟ایسی سیاسی جماعت جو نیک ،مخلص اور محب وطن سیاستدانوں کواسلامی جمہوریہ پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے منتخب کرے ۔۔۔یا ۔۔۔پھر فوج سے مطالبہ کیاجائے کہ وہ احتساب کرکے تمام کرپٹ افراد کوسزائیں دے اور پھر الیکشن کروائے !۔۔۔لہذا ایک سچے محب وطن ہونے کاثبوت دیتے ہوئے اپنی مخلصانہ رائے سے آگاہ کریں ۔۔۔۔درج ذیل میں سے آپ کس کیلئے اعتماد کاووٹ ڈالتے ہیں 

ہاں یا ناں میں جواب دیں

پاکستان مسلم لیگ (ن )

پاکستان پیپلزپارٹی

پاکستان مسلم لیگ (ق )

پاکستان تحریک انصاف

متحدہ قومی موومنٹ

سنّی تحریک

جماعت اسلامی

مارشل لا/پاکستان آرمی

دیگر (سیاسی جماعت)رائے دینے کیلئے 

اپنانام پیشہ شناختی کارڈنمبر فون نمبر ایڈریس درج ذیل رابطوں پر دیکر ممنون فرمائیں آستانہ عالیہ لاثانیہ مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام پاکستان غلام رسول نگر پیپلزکالونی نمبر 2فیصل آباد ای میل interfaith@lasanisarkar.org mzhrlwf@yahoo.com lasani_inqilab@yahoo.com ویٹ سائیٹ www.lasanisarkar.org ایس ایم ایس کیلئے follow astana-lasaniaلکھ کر 9900پر بھیج دیں ہاٹ نمبرز 0312-70299661 0300-7660998 03036283227پر بھی اپنی رائے دے سکتے ہیں۔

پاکستان بھر سے عوام کی رائے لی جارہی ہے ،اب تک یہ کام 90%تک مکمل ہوچکاہے ۔آئندہ چند روزتک تنظیم مشائخ عظام پاکستان جوکہ تمام سلاسل طریقت پر مشتمل مشائخ عظام( اولیاء اللہ) کی جماعت

ہے،پاکستان کیا دنیا میں مشائخ کی سب سے بڑی تنظیم ہے جس میں 6ہزار سے زائد جید مشائخ عظام اپنے ہزاروں خلفاء اور لاکھوں مریدین سمیت اپنے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی کی زیر قیادت حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔جس سیاسی پارٹی نے بھی مخلص ہوکرتنظیم مشائخ عظام پاکستان کی تجاویز کوتسلیم کرتے ہوئے اتحاد کرلیا ،انشاء اللہ !فتح اسے نصیب ہوگی۔اس سلسلے میں پاکستان سمیت بیرون ممالک سے بھی پاکستانیوں کی بہت بڑی تعدادنے بھی اپنی رائے کااظہار کیاہے۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان سلف صالحین کی حقیقی وارث ہے ،جنہوں نے امیر ملت سرکار پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پور ی کی قیادت میں مشائخ عظام نے قیام پاکستان میں اہم کردار اداکیا ،اب وہی ’’مشائخ عظام ،استحکام پاکستان کیلئے ‘‘ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوچکے ہیں اب مزید کسی کرپٹ ،بدعنوان ،دھوکہ بازاور غدار کواسلام اور پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ان خیالا ت کااظہار امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی نے لاثانی سیکریٹریٹ پر مشائخ عظام کوارڈینیٹرز کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشائخ عظام کوارڈینیٹر ز میں پیر طریقت محمد راشد نقشبندی (کوارڈینیٹر لاہور)،پیر سید احمد ندیم نقشبندی(کوارڈینیٹر لاہور)،پیر طریقت احسان الحق ساجد نقشبندی (کوارڈینیٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ)،پیر محمد یامین نقشبندی (کوارڈینیٹر کراچی سندھ)،پیر صوفی عبدالمجید نقشبندی (کوارڈینیٹر رحیم یار خان )، پیر طریقت محمد صادق چشتی نقشبندی (کوارڈینیٹر ساہیوال )،پیر لیاقت علی نقشبندی (کوارڈینیٹر فیصل آباد )، پیر خالد حنیف نقشبندی (رابطہ سیکریٹری تنظیم مشائخ عظام ) بھی شامل تھے۔