سلسلہ چشتیہ صابریہ سے پیر طریقت حاجی محمد خالد چشتی صابری نے باطنی حکم پر تنظیم مشائخ عظام میں شمولیت اور صدیقی لاثانی سرکار سے بیعت صحبت کی سعادت حاصل کی۔

 صدیقی لاثانی سرکار جیسی شخصیت اسلام اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔پیر طریقت حاجی محمد خالد چشتی صابری

فیصل آباد ( )لاہورسے سلسلہ عالیہ چشتیہ صابریہ کی معروف روحانی شخصیت پیر طریقت محمد خالد چشتی صابری نے تنظیم مشائخ عظام میں شمولیت اختیار کرلی۔انہوں نے امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی سے مشائخ عظام کی ہفتہ وار تربیتی نشست میں ملاقات کی اور اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھے باطنی طور پر آپ کی خدمت میں نہ صرف تنظیم مشائخ عظام میں شمولیت کیلئے بھیجا گیا ہے بلکہ آپ کے دست حق پر بیعت صحبت اختیار کرنے کابھی حکم فرمایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ وہ عظیم شخصیت ہیں جوسلف صالحین (انبیا ء کرام ؑ اور اولیاء اللہ )کی حقیقی وارث ہیں اورعوام الناس کے سامنے عملی نمونہ پیش کررہے ہیں۔اس موقع پر امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی نے کہاکہ موجودہ حالا ت میں جبکہ پاکستان کوشدید بحرانوں میں مبتلا کردیا گیا ہے ہمارے بزرگوں نے قیام پاکستان میں اہم کردار اداکیاتھا ۔ہم پر بہت بھاری ذمہ داری ہے کہ ملک پاکستان کوان بحرانوں سے نکالیں۔ہم تمام سلاسل طریقت کے مشائخ عظام کویہ آگاہی دے رہے ہیں کہ ہماراسب مشائخ عظام کااتحاد اسلام اور پاکستان کواستحکام بخشے گا ۔انشاء اللہ ۔وفد میں شامل مشائخ عظام کی مرکزی شوریٰ کے اراکین پیر محمد اصغر نقشبندی ،پیر لیاقت علی نقشبندی،پیر اعجاز احمدباباجی سرکار،پیر رانا محمد طاہر نقشبندی،پیر مشتاق احمد صدیقی،پیر عتیق الرحمن نقشبندی،افتخار اقبال نقشبندی،محمدناصر علی گل نقشبندی ،محمد احسان نقشبندی،نذیر حسین نقشبندی،محمد ارشاد نقشبندی،محمد طارق نقشبندی،اعجاز احمد نقشبندی،محمد حامد رضا نقشبندی،سید رضوان انوار جیلانی نقشبندی،رفاقت علی نقشبندی،پیر امجد مسعودنقشبندی ،غلام حیدر نقشبندی،ناصر عارف نقشبندی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے امیران حلقہ نے بھی بھرپور شرکت کی اور اس روحانی تربیتی نشست سے فیوض وبرکات حاصل کئے اوراللہ جل شانہ کی بارگاہ اقدس میں ملک وملت کی سلامتی ،ترقی ،خوشحالی اور بحرانوں سے نجات کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔