جس جگہ اللہ کاذکر کیاجائے اس جگہ سے شیطان بھاگ جاتاہے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی

 فیصل آباد( )بلند آواز سے جب ’’اللہ جل شانہ ‘‘کاذکرکیاجاتاہے تو قرب وجوار کی تمام چیزیں گواہ بن جاتی ہیں جوبروز قیامت ذکر کرنیوالے کے حق میں اللہ جل شانہ کی بارگاہ اقدس میں اسکی بخشش کی سفارش کریں گی۔اس اسم پاک کی فضیلت یہ ہے کہ جس جگہ پر کیاجاتاہے وہاں سے شیطان بھاگ جاتاہے۔ان خیالات کااظہار صوفی مسعوداحمدصدیقی نے لاثانی سیکریٹریٹ پر منعقدہ ہفتہ وار محفل پاک ذکرونعت وتربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ اللہ جل شانہ کاذکر کرنیوالے سے اللہ ورسولﷺ کے تمام محبوبین اور تمام مخلوقات چرند ،پرند،نباتات ،جمادات بالشمول ملائکہ مقربین بھی محبت کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ جل شانہ جن پر اپنا فضل فرماتاہے انہیں دین کی سمجھ بوجھ بھی عطا فرماتاہے ۔اس طرح کے تمام انعامات کامل مرشد کے صدقے عطا ہوتے ہیں ،مرید اپنے مرشد کے ان احسنات کوبھی یادرکھے اور شکرانہ بھی اداکرتارہے۔سلسلہ عالیہ صدیقیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ پر تو اللہ ورسول ﷺ کاخاص الخاص کرم ہے کہ دن رات انعامات الہٰیہ کی بارش ہورہی ہے۔ اس عظیم الشان محفل ذکر ونعت وتربیتی نشست میں پیر محمد اصغر نقشبندی ،پیر لیاقت علی نقشبندی،پیر اعجاز احمدباباجی سرکار،پیر رانا محمد طاہر نقشبندی،پیر مشتاق احمد صدیقی،پیر عتیق الرحمن نقشبندی،افتخار اقبال نقشبندی،محمدناصر علی گل ،محمد احسان نقشبندی،نذیر حسین نقشبندی،محمد ارشاد نقشبندی،محمد طارق نقشبندی،اعجاز احمد نقشبندی،محمد حامد رضا نقشبندی،سید رضوان انوار جیلانی نقشبندی،رفاقت علی نقشبندی،پیر امجد مسعودنقشبندی ،غلام حیدر نقشبندی،ناصر عارف نقشبندی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے امیران حلقہ نے بھی بھرپور شرکت فرماکرروحانی فیوض وبرکات حاصل کئے۔بابرکت روحانی محفل میں اللہ جل شانہ کی بارگاہ اقدس میں ملک وملت کی سلامتی ،ترقی ،خوشحالی اور بحرانوں سے نجات کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔