لاثانی ویلفئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ ) انٹرنیشنل کی جانب سے ’’حادثات سے محفوظ اور پر امن پاکستان ‘‘کیلئے بھیجی گئی تجاویز پر ڈی آئی جی ہیڈ کوآرٹرز اسلام آباد کا لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد ٹیلی فون پر شکریہ

 محفوظ اور پر امن پاکستان کیلئے چئرمین صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کی تجاویز قابل عمل ہیں،پولیس کی جانب سے بہت سی تجاویز پر پہلے ہی عمل درآمد شروع کیا جا چکا ہے۔ DIG غلام رسول زاہد

ڈی آئی جی غلام رسول زاہد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری تجاویز پر اپنے مثبت رویئے کا اظہار کیا ۔مرکزی صدر صاحبزادہ شبیر احمد صدیقی
گزشتہ روز DIG HeadQuarters.Operation and Evaluation جناب غلام رسول زاہد صاحب اسلام آباد نے لاثانی ویلفئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ فیصل آباد فون کیا اور چےئرمین لاثانی ویلفئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل جناب صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار کا شکریہ ادا کیا۔ چےئرمین ایل ڈبلیو ایف کی جانب سے چند روز قبل پاکستان کی شاہراؤں پر آئے روزٹریفک حادثات میں اضافہ ،جی ٹی روڈز پر یو ٹرن بورڈز اور ہائی لائٹرز کی کمی،منشیات کا استعمال کرنے والے ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کرنے سمیت زیادہ سے زیادہ ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم کا انعقاد اور دیگر اہم تجاویز بھیجی گئی تھیں۔ جن کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی توجہ روز مرہ ٹریفک حادثات میں اضافہ اور عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کی طرف توجہ دلانا تھا۔جس کے جواب میں ڈی آئی جی ہیڈ کوآرٹرز اورآپریشن غلام رسول زاہد نے چےئرمین ایل ڈبلیو ایف کی تجاویز کو سراہتے ہوئے اسلام آباد سے ان کے ہیڈ کوآرٹرز فیصل آباد میں اظہار تشکر کیلئے فون کیا اور باضابطہ طور پر چئرمین صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اپنی گفتگو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک خانقاہ سے اس قسم کی حکومتی اداروں کو تجاویز کا آنا پاکستان میں ترقی و خوشحالی کی نوید ہے۔ جسے سراہتے ہوئے انہوں نے یقین دہانی دلائی کہ انکی دی گئی تجاویز پر دیگر افسران سے گفتگو جاری ہے اور مزید یہ کہ ان میں سے چندایسی تجاویز تھیں جن پر محکمہ پولیس نے پہلے سے عمل در آمد شروع کیا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اگر ایسی تجاویز کا سلسلہ جاری رہا تو اعلی اتنظامی اداروں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں مزید آسانی ہو گی۔ فون کے جواب میں مرکزی صدر ایل ڈبلیو ایف جناب پیر شبیر احمد صدیقی نے ڈی آئی جی غلام رسول زاہد صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن کی جانب سے بھیجی گئی تجاویز پر مثبت روئیے کا اظہار کرنے سے انکی اخلاص نیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ ہماری دعائیں انتظامیہ کیساتھ ہیں ،اور انشاء اللہ لاثانی ویلفئر فاؤنڈیشن آئندہ بھی عوامی مسائل کیطرف اور ملک میں فروغ امن کیلئے اپنی خدمات پیش کرتی رہے گی۔ُ