بدامنی ،شرانگیزی اورفتنہ وفساد پھیلانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

 بدامنی ،شرانگیزی اورفتنہ وفساد پھیلانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارفیصل آباد ( )تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر وچےئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقدہ بین المذاہب امن سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدامنی ،شرانگیزی اورفتنہ وفساد پھیلانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے،یہ جہنم کے کتے ہیں ،ان لوگوں کی وجہ سے پوری دنیا میں مسلمانوں کی بدنامی ہوئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ،مسلمان تو سراپا امن ومحبت ہوتاہے ،پاکستان میں مسلمانوں کی اکثریت تمام انبیاء کرام ؑ کوماننے والوں کی ہے ،ہمیں انسان توکیا جانوروں کیساتھ بھی حسن سلوک کرنے کاحکم دیاگیا ہے ،اللہ تعالیٰ اپنے سچے بندوں کیساتھ تعلق رکھتاہے ،یہاں پر ہمارا تمام انبیا ء کرام ؑ سے تعلق ہے یہ اسی کی برکت ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر فلاح وبہبودکے کام بھی ہورہے ہیں اورلوگوں کی کثیر تعداد کوروحانی فیوض وبرکات سے بھی نوازجارہاہے ۔پیر محمد شہزاد سیفی نے کہاکہ ہمیں خواب میں سلطان العارفین سلطان باہو ؒ نے مجھے لاثانی سرکارکی بارگاہ اقدس میں روحانی فیوض وبرکات حاصل کرنے کیلئے بھیجا ہے،میرے ماں باپ اورمیرے بچے لاثانی سرکارپر قربان ہوں جن کی اللہ ورسولﷺ اوران کے محبوب اولیاء کی بارگاہ اقدس میں اتنی محبوبیت ہے ،اللہ تعالیٰ ہمیں لاثانی سرکارکی نسبت اورغلامی پر دائمی استقامت عطا فرمائے،آمین۔سید علی احمد شاہ (سجادہ نشین حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی ؒ )نے اپنے خطاب میں کہاکہ لاثانی سرکارکی نشانیاں بہت بڑی ولیہ میری دادی اماں نے آج سے 9سال پہلے ہی بتادی تھیں،انہوں نے فرمایا کہ بیٹا اللہ ورسولﷺ کی ایک بہت ہی محبوب اورحبیب ہستی ہوں گی جنہوں نے اپنی زندگی میں ہی اپنا دربار(روضہ )بنالیا ہے ،ان کی زیارت بھی کرنا اوران کی بارگاہ اقدس میں حاضر ہوکرنسبت(بیعت )کی سعادت بھی حاصل کرنا ،لاثانی سرکارکی بارگاہ اقدس میں حاضر ہوکردل کی دنیا ہی بدل گئی ہے۔پادری وسیم اللہ کھوکھرنے اپنے خطاب میں کہاکہ آستانہ عالیہ لاثانیہ سے روحانیت کاحقیقی پیغام دیاجارہاہے ،پوری دنیا میں اسے تیزی سے پھیلایاجاناچاہیے۔مجھے جب بھی لاثانی سرکارکی خدمت میں حاضری کاموقع ملاہے تویقیناًمیرے بہت سے Concepts Clearہوئے ہیں اوران کے پیغام کودنیا کے مختلف ممالک میں بھی Discussکرتاہوں اوربتاتاہوں کہ آپ مسلمانوں سے ڈرتے ہیں ،میرے ساتھ پاکستان آؤ میں آپ کو ایک ایسی ہستی سے ملاتاہوں جوسفیر امن ہے اورتمام انبیاء کرام ؑ کے پیغام اصل روح کیساتھ پھیلا رہے ہیں۔پادری امتیاز (انگلینڈ)نے اپنااظہار خیال Englishمیں کیا جس کو پادری وسیم اللہ کھوکھر نے Translateکرکے حاضریں محفل کے سامنے پیش کیا ،انہوں نے کہا کہ یہاں آکر مجھے حیران کن محبت کاتجربہ ہواہے کیونکہ یہ محبت کرنیوالے بھائی ہیں،اورمجھے ایسے لگ رہاہے کہ میں انہیں بڑی مدت سے جانتاہوں،کیونکہ ایک Connection Developeہوگیا ہے،اس سے ایک چیز مجھے ملی ہے اور وہ یہ ہے کہ اسلام میں محبت ہے،پوری دنیا میں ایک بہت بڑی غلط فہمی پائی جاتی ہے اورہم چاہتے ہیں کہ مغربی دنیا کویہاں لاکراسلام کااصل چہرہ دکھائیں کہ یہ دیکھیں کہ اسلام یہ ہے۔لاثانی سرکارسے مل کر اب مغربی دنیا کو بتانا چاہتاہوں کہ اسلام امن وآشتی کامذہب ہے ، لاثانی سرکاراسلام کے اصل چہرے سے اقوام عالم کو روشناس کروارہے ہیں۔