حضور سیدنا غوث الاعظم سرکار ؒ کی یاد اقدس میں عظیم الشان محفل پاک کا انعقاد اولیاء اللہ کی تعلیمات کو نصاب تعلیم کا حصہ بنا کر نظام تعلیم میں انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے ۔صدیقی لاثانی سرکار

 فیصل آباد ( )امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقدہ عظیم الشان محفل پاک ذکر ونعت بسلسلہ ’’پیران پیر ،روشن ضمیر سیدنا عبدالقادر جیلانی بغدادی ؒ ‘‘کی صدارت فرماتے ہوئے اپنے خصوصی بیان میں فرمایا کہ حضور سیدنا غوث الاعظم جیلانی ؒ کی تعلیمات مینارہ نور کی حیثیت رکھتی ہیں اور ان پر عمل کرنے والے انسان کو بہت جلد صراط المستقیم کی دولت عطا ہوجاتی ہے ۔آج اگر ہم اپنے نظام تعلیم اور شرح خواندگیکو بہتر کرنا چاہتے ہیں تواولیا ء اللہ کی تعلیمات کو نصاب تعلیم میں شامل کیا جائے اس سے نہ صرف تعلیمی نظام میں ایک انقلاب برپا ہوجائے گا بلکہ تعلیم سے مطلوبہ مقاصد بھی حاصل ہوجائیں گے اور کیونکہ اولیاء اللہ کی تعلیمات قرآن وحدیث کا نچوڑ ہوتی ہیں اور دینی ودنیاوی مقاصد پورے کرتی ہیں ۔اس عظیم الشان محفل پاک کا آغاز اللہ تعالیٰ کے پاک کلام قرآن پاک سے ہوا ،تلاوت قرآن پاک کی سعاد ت قاری محمد رمضان نقشبندی نے حاصل کی ۔نقابت کے فرائض محمد رمضان نے سرانجام دئیے اور لاثانی نعت وکلام کونسل کے ثناء خوانوں نے حمدیہ ،نعتیہ کلاموں کے علاوہ مناقب شریف خصوصاًسیدنا غوث الاعظم ؒ پیش کیں ۔محفل پاک میں خصوصی لنگر شریف کا بھی اہتمام کیا گیا اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت فرما کر روحانی و جسمانی فیوض وبرکات حاصل کئے ۔