قدرتی آفات (حادثاتی اموات،زلزلے،قتل وغارت ،آتشزدگیاں) عذاب الہٰی ہیں۔ صوفی مسعوداحمدصدیقی

 قدرتی آفات سے بچنے کیلئے حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں درودوسلام کے نذرانے پیش کئے جائیں ۔ خلیفہ جی محمد ناصر علی نقشبندی

صدیقی لاثانی سرکار’’1997سے لیکر اب تک‘‘ مسلسل انسانیت کوقدرتی آفات اور ان سے بچاؤ سے آگاہ کررہے ہیں۔ پیرصوفی نذیر حسین 

فیصل آباد ( )کراچی اور لاہور کی فیکٹریوں میں ہونیوالی آتشزدگی،ٹرینوں ،طیاروں اوربسوں کے حادثات سمیت ملک بھر میں ہونیوالی قتل وغارت گری سے ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں ،یہ قدرتی آفات عذاب الہٰی ہیں جن کی بنیادی وجوہات لوگوں کی اکثریت (جھوٹ ،بہتان ،سودی لین دین اوررزق حرام) سے اجتناب نہیں کررہی ،حتیٰ کہ اللہ کے فقراء (محبوب اور حبیب اولیاء اللہ ) پر بھی بہتان باندھنے سے باز نہیں آرہی ،یہ وہ وجوہات ہیں جن کی بناپر زلزلے ،آتشزدگیاں،پراسرار آگ کالگ جانا فتنہ وفساد ،لاعلاج امراض (ٹرین ،ٹریفک،ہوائی ودیگر حادثات)عذاب کی صورت میں تیزی سے رونما ہورہے ہیں جن میں بہت زیادہ جانی ومالی نقصان ہورہاہے یہ سب اللہ تعالیٰ کے غضب کی وجہ سے ہے۔ان خیالات کااظہارصوفی مسعوداحمدصدیقی نے لاثانی سیکرٹریٹ پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کیساتھ ’’ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی قدرتی آفات ‘‘کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین پیر محمد ناصرعلی نقشبندی ،پیر نذیر حسین نقشبندی ،پیر لیاقت علی نقشبندی ،پیر رانا محمد طاہرنقشبندی ،رفاقت علی نقشبندی ،محمد ریحان نقشبندی اور محمد احسان نقشبندی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ ہمارے عظیم روحانی قائد اور پیشوا صدیقی لاثانی سرکار نے’’1997سے لیکر اب تک‘‘ مسلسل انسانیت کوقدرتی آفات اور ان سے بچاؤ کیلئے الیکٹرانک وپرنٹ میڈیاسمیت سینکڑوں تنظیموں کے لاکھوں کمیونٹی ورکرز کے ذریعے بذریعہ پمفلٹس ،فلیکسزاورانٹرنیٹ سے پاکستان سمیت اقوام عالم کوان قدرتی آفات سے آگاہی دینے کیساتھ ساتھ ان کاحل بھی بتایاہے۔اب تک لاکھوں لوگ ان قدرتی آفات سے بچ کر اللہ کی رحمت میں آچکے ہیں۔لیکن اب بھی لوگوں کی اکثریت ان کبیرہ گناہوں کے مرتکب ہورہے ہیں۔ایک بار بھرروحانی اطلاع پر صدیقی لاثانی سرکار نے اپنے مریدین کوحکم دیا ہے اور تمام انسانیت سے اپیل کی ہے کہ وہ ظلم وزیادتی سے باز رہیں اپنے اعمال کاجائزہ لیں اور فوراًسچے دل سے توبہ کریں ،تمام انبیاء کرام ؑ ،صحابہ کرامؓ ،ازواج مطہراتؓ اور اولیاء اللہ کی توہین وگستاخی سے مکمل پرہیز کریں اور روزانہ حضور نبی کریم روف الرحیم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں درودوسلام کے نذرانے پیش کریں تو یقیناًعمل کرنیوالے ان قدرتی آفات سے بچ جائیں گے ۔