حضور نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ امریکی فلم سے عالمی امن کیلئے جاری کاوشوں کو شدید دھچکالگاہے۔ صوفی مسعوداحمدصدیقی

 عشق رسول ﷺ ہی وہ جذبہ ہے جس کے ذریعے اسلام کوعالم گیر فروغ ملا۔ پیر لیاقت علی نقشبندی

برازیل میں ہونیوالی عالمی امن کانفرنس کے موقع پر اقوام متحدہ ایسے عالمی دہشت گردوں کیخلاف سخت نوٹس لے۔ پیر محمد راشد نقشبندی

فیصل آباد ( )امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی نے لاثانی سیکرٹریٹ پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ اورکوارڈینیٹرز کے اہم اجلاس کی صدارت کی اور ’’آقاکل حضور نبی کریم روف الرحیم ﷺ کی شان اقدس میں توہین آمیز امریکی فلم‘‘کے حوالے سے خصوصی بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں ایسی گستاخانہ حرکت سے عالمی امن اوربین المذاہب ہم آہنگی کیلئے جاری کاوشوں کو شدید دھچکالگاہے۔ دنیا کاکوئی بھی مذہب کسی خاص اور برگزیدہ شخصیت تو کیا عام شخص کی توہین اور گستاخی تک کی اجازت نہیں دیتا۔پاکستان سمیت اسلامی ممالک میں موجود اقلیتوں کیساتھ مسلمانوں کاحسن سلوک بانی اسلام ﷺ کی سنہری تعلیمات کامرہون منت ہے۔مذاہب عالم کیلئے یہ عملی درس کہ’’ اسلام امن کامذہب ہے ‘‘کامنہ بولتاثبوت بھی ہے،اس سے ان لوگوں کوسبق سیکھنا چاہیے جوعالمی امن کی کاوشوں کونہ صرف شدیدنقصان پہنچارہے ہیں بلکہ کھلی دہشت گردی کابھی ثبوت دے رہے ہیں۔پیر احسان الحق نقشبندی (سیکرٹری نشرو اشاعت تنظیم مشائخ عظام )نے کہاکہ گستاخانہ فلم کیخلاف جامعۃ الازہر سمیت تمام اسلامی ممالک کااتحاد اسلام کی نشاۃ ثانیہ کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے ۔مصر ،ایران ،عراق ،بنگلہ دیش سمیت دیگر اسلامی ممالک نے جس اتحاد واتفاق اور یگانگت کامظاہرہ کیا ہے وہ وقت کی ضرورت بھی ہے۔ مسلمانوں کاایسا اتحاد ہی انہیں دشمنان اسلام پر غلبہ دینے میں اہم کردار اداکریگا۔پیر سید احمدندیم نقشبندی (ضلعی کوارڈینیٹر لاہور)نے کہاکہ بانی اسلام ﷺ نے اپنے پیرو کاروں کوتمام انبیاء کرام ؑ سے عقیدت ومحبت کادرس دیکر انسانیت کیلئے روشن مثال قائم کردی۔غیر مسلموں کوبانی اسلام ﷺ کے عظیم کردار کودیکھتے ہوئے تعصب اور تنگ نظری کی روش کوچھوڑناہوگا۔پیر لیاقت علی نقشبندی (ضلعی کوارڈینیٹر فیصل آباد )نے کہا کہ عشق رسول ﷺ ہی وہ جذبہ ہے جس کے ذریعے اسلام کوعالم گیر فروغ ملا۔تاریخ ثابت کرتی ہے کہ مبلغین اسلام نے اپنے آقا ومولیٰ ،رہبرورہنما ﷺ کی پیرو ی کرتے ہوئے دنیا بھر میں امن وسلامتی کوفروغ دیا ۔ضلعی کوارڈینیٹر پیر محمد راشد نقشبندی نے کہا کہ برازیل میں ہونیوالی عالمی امن کانفرنس کے موقع پر اقوام متحدہ ایسے عالمی دہشت گردوں کیخلاف سخت نوٹس لے کیونکہ یہ عالمی ادارہ ہر سال پوری دنیا میں ’’امن کاعالمی دن ‘‘منانے کااہتمام کرتاہے ۔ایسے حالات میں اس ادارے پر یہ ذمہ داری اور بھی بڑھ گئی ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے بنی نوع انسان کی سب سے محبوب ہستی سید نا محمد رسول اللہ ﷺ کی مختلف حوالوں سے توہین آمیزی کے ذریعے دنیا بھر میں کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی جاری ہے۔ایسے موقع پر اس ادارے کو مکمل غیر جانبداری سے ان دہشت گردوں کیخلاف ایسے سخت قوانین اور ان کے نفاذ کااعلان کرے تاکہ مستقبل میں کوئی ملعون اللہ کے محبوب بندوں کی توہین کی جسارت نہ کرسکے۔اس اہم اجلاس میں شرکت کرنیوالے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے درجنوں مشائخ نے اس انتہائی توہین آمیز او رگھناؤنی سازش کی پرزور مذمت کرتے ہوئے تجدید عہد کیا کہ امت مسلمہ کے اتحاد،استحکام پاکستان اور فروغ اسلام کیلئے جاری کاوشوں کومزید تیز کیاجائیگا۔اس سلسلے میں لاثانی سیکرٹریٹ پر بروزاتوار ان گستاخوں کیخلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائیگا۔

تنظیم مشائخ عظام پاکستان حکومتِ پاکستان سے پُرزور مطالبہ کرتی ہے کہ آقائے کل حضرت محمد ﷺ، خلفائے راشدینؓ، اہلِ بیتؓ، ازدواجِ مطہراتؓ اور صحابہ اکرامؓ کی شانِ اقدس کے خلاف شائع ہونے والے لٹریچرپرمستقل پابندی عائد کریں اور ایسے تمام گروہوں، جماعتوں اور افراد کے خلاف سخت قانون سازی کی جائے۔