صدیقی لاثانی سرکار کی تبلیغ اسلام اور فلاح انسانیت کی کاوشوں سے متاثر ہوکر ہندولیڈر کاقبول اسلام

 سچے گروکے توسط سے اللہ نے دل کوحقیقی شانتی دی ہے۔ سماروجی فقیر بھگت (محمد صدیق)

فیصل آباد ( ) تحصیل خانپور کی معروف ہندوشخصیت سماروجی بھگت نے صدیقی لاثانی سرکار کی تبلیغ اسلام اورفلاح انسانیت کے لئے جاری شاندار خدمات اورتعلیمات سے متاثرہوکراسلام کی اصل روح کوتسلیم کرتے ہوئے آپ کے دست حق پر اسلام قبول کرلیا ہے اور مزید روحانی فیض کیلئے بیعت کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔اس موقع پر سماروجی فقیر بھگت نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سچے گروکے توسط سے اللہ نے دل کو حقیقی شانتی دی ہے۔آپ بلاامتیاز مذاہب ومسالک کیلئے فلاحی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔’’انسانیت پہلے مذاہب بعد میں ‘‘کاعملی نمونہ انسانیت کے سامنے آپ پیش کررہے ہیں۔امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی نے کہاکہ مرشداکمل طالب حق کوچاہے اس کاتعلق کسی بھی مذہب ومسلک سے ہواسے اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس سے صراط مستقیم کی تصدیق کرادیتاہے۔اس موقع پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے اراکین بھی موجود تھے جن کی موجودگی میں ان کانیااسلامی نام ’’ محمد صدیق ‘‘رکھاگیا ہے۔راہ حق پر دائمی استقامت کیلئے ان کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔