صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے دستِ حق پر ہندو خاندان کے سات افراد کا قبولِ اسلام

اسلام امن وسلامتی کا مذہب ہے۔ محمد اسلم (منورام)

 فیصل آباد () اولیاء اللہ کی کامل نگاہ انسان کو حق وباطل کا مشاہدہ کرا دیتی ہے کیونکہ اولیاء اللہ کی سنگت (نسبت) ’’اللہ کی رسی‘‘ کہلاتی ہے جو لوگ اللہ والوں کی سنگت (نسبت ) اختیار کرلیتے ہیں انہیں نہ صرف مشاہدہ حق ہو جاتا ہے بلکہ اللہ انہیں بھی اپنے اولیاء میں شامل کر لیتا ہے یہی وہ صراطِ مستقیم بھی ہے۔ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان و چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے لاثانی سیکرٹیریٹ پر بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ہندوخاندان کے سات(7) افراد کے قبولِ اسلام اور بیعت (نسبت) اختیار کرنے کے موقع پر ان خیالات کا اظہار کیا۔ مسلمان ہونیوالے خاندان کے سربراہ محمد اسلم (منورام) نے کہا اسلام امن وسلامتی کا مذہب ہے، اللہ کے ولیوں بالخصوص صوفی مسعود احمد صدیقی کی تعلیمات اور فروغِ اسلام کیلئے گرانقدر خدمات سے متاثر ہو کر ہمیں مسلمان ہونے کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلسِ شوریٰ نے قبولِ اسلام کرنیوالے خاندان کو مبارکباد دی اور راہِ حق پر استقامت کیلئے ان کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ دولت اسلام سے مالا مال ہونیوالوں کے نئے اسلامی نام بھی رکھ دیئے گئے ہیں جو یہ ہیں: منورام(محمد اسلم)، جمنامائی(نجمہ فاطمہ)، بچل مائی(زرینہ بی بی)، کیول رام(عمر راشد)، بانو مائی(حنا بی بی)، بنا رام(محمد عرفان)اور ساجو رام( محمد ساجد) شامل ہیں۔