پرنسپل آفیسر امریکن قونصلیٹ برائن ڈی ہنٹ کا امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کوان کی فلاحی ،دینی،روحانی اور سماجی خدمات پر خراج تحسین ۔

 فیصل آباد ( )پرنسپل آفیسرامریکن قونصلیٹ برائن ڈی ہنٹ نے امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان و چئیرمین لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ انٹر نیشنل صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار سے امریکن قونصلیٹ میں خصوصی ملاقات کی اوران کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ صدیقی لاثانی سرکار موجودہ حالات و واقعات کی ضرورت کے عین مطابق تمام شعبہ ء ہائے زندگی میں کارہائے نمایاں سرانجام دے رہے ہیں جس پر نہ صرف پاکستان بلکہ تمام مذاہب ومسالک کے لوگ بجا طور پر فخر کر رہے ہیں۔بین المذاہب امن اتحاد کے حوالے سے تمام مذاہب ومسالک کے اکابرین کا سرکار سے عقیدت ومحبت اس بات کا بین ثبوت ہے کہ مستقبل قریب میں نہ صرف پاکستان بلکہ انسانیت خوشحال اور پرامن انقلاب کا خواب شرمند ہ تعبیر ہوتا ہوا دیکھے گی ۔پاکستان میں مجھے کئی بزرگان دین (اولیاء اللہ)کی درگاہوں پر حاضری کی سعاد ت حاصل ہوچکی ہے وہاں پر مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی کہ ان کی درگاہوں پر تمام مذاہب ومسالک کے لوگ حاضریاں دے رہے ہیں جس سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوجاتی ہے کہ یہی وہ ہستیاں ہیں جن کی نگاہ کیمیاء سے انقلابات برپا ہوتے ہیں اور امن وسکون کا دوردورہ ہوتا ہے اور حقیقی معنوں میں صدیقی لاثانی سرکار اپنے سلف صالحین کی کامل پیروی کرتے ہوئے نہ صرف برگذیدہ ہسیتوں (مشائخ عظام )کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کررہے ہیں بلکہ ساتھ ساتھ فلاح انسانیت کے شعبے میں اور پھر بین المذاہب کے حوالے سے جو خدمات سرانجام دے رہے ہیں ہمیں اس پر بہت خوشی ہے اور ہم صدیقی لاثانی سرکار کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کی یقین دہانی کرتے ہیں اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ پاکستان میں صدیقی لاثانی سرکار جیسی شخصیت موجود ہے جونہ صرف مذاہب عالم کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عملی کاوشیں کر رہے ہیں ہم امیر تنظیم مشائخ عظام صدیقی لاثانی سرکار جیسی شخصیت سے ضرور استفادہ حاصل کریں گے ۔