مشائخ عظام کے اتحاد سے پاکستان کواستحکام اوراسلام کوفروغ ملے گا۔ صوفی مسعوداحمدصدیقی

 فیصل آباد ( )اتحاد بین المسالک اور مذاہب عالم کے درمیان ہم آہنگی ،فلاح انسانیت ، فروغ اسلام واستحکام پاکستان کیلئے صوفی مسعوداحمدصدیقی کوان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔ان خیالات کااظہار پیر سید مظفر حسین شاہ (نواسہ پیر بابا بونیر شریف سوات،جن کاحلقہ احباب نہ صرف پاکستان میں بلکہ ملائشیااور مدینہ منورہ میں بھی ہے )نے لاثانی سیکرٹریٹ پر امیر تنظیم مشائخ عظام صوفی مسعوداحمدصدیقی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ آپ مخلص لوگوں کوایک پلیٹ فارم پر متحدکرکے پاکستان کواستحکام اور اسلام کاامیج بہترکرنے میں کامیاب ہورہے ہیں کیونکہ مشائخ عظام کے اتحاد سے ہی پاکستان کواستحکام اور اسلام کوفروغ ملے گا۔انشاء اللہ