لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقد ماہانہ محفل برائے’’ خواتین‘‘

 فقیرحبیب کے مقام ومرتبے کو بڑے بڑے اولیاء بھی سمجھنے سے قاصرہوتے ہیں۔ماہانہ محفل پاک برائے خواتین میں ’’فقراء کی شان ‘‘پرخطاب

چےئرپرسن لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل محترمہ ناظرہ مسعودصاحبہ نے لاثانی سیکرٹریٹ پر ماہانہ محفل پاک برائے خواتین میں ’’فقراء کی شان ‘‘پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ شہنشاہ فقرکواپنے قرب خاص ،باطنی عطاؤں اوراعلیٰ کمالات واختیارات سے نوازتاہے،یہی وجہ ہے کہ فقیرحبیب کے مقام ومرتبے کو بڑے اولیاء (ابدال ،قلندر،قطب اورغوث)بھی سمجھنے سے قاصرہوتے ہیں۔فقیر چونکہ حضورنبی کریم روف الرحیم ﷺ کاوارث ہوتاہے اسلئے تمام انبیاء کرام ؑ بھی اسے فیض خاص سے نوازکراپنا وارث بناتے ہیں ،مختارکائنات حضورنبی کریم ﷺ کی وراثت صحیح معنوں میں فقراء کوآتی ہے اورایسے فقراء کو ہی اللہ تعالیٰ مخلوق میں اپنی نیابت عطافرماتاہے اوران کو اپنی بارگاہ سے دینی ودنیاوی نعمتوں کے خزانوں کامالک بنادیتاہے تاکہ وہ ان خزانوں کوطالبین حق اورمحتاجوں پرخرچ کریں۔محترمہ ناظرہ مسعودنے مزیدکہاکہ صدیقی لاثانی سرکار اللہ تعالیٰ کے وہ حبیب فقیر ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے اس دورمیں رشدوہدایت کیلئے چنا،بے شک آپ انبیاء کرام ؑ کی وارثت کے امین ہیں ،آج درلاثانی سے جاری فیض کی تصدیق انبیاء کرام ؑ فرمارہے ہیں،بے شمار لوگوں کوعالم رویا ء میں حضورنبی کریم ﷺ اورانبیاء کرام ؑ درلاثانی کی جانب رہنمائی فرمارہے ہیں ،دستگیریاں فرمارہے ہیں اوراس درپرعقیدت ومحبت سے پکے ہوکرلگے رہنے کی تاکید فرمارہے ہیں،اس درسے طالبین حق کواللہ ورسولﷺ سے عشق ومحبت اورلاعلاج امراض میں مبتلالوگوں کوشفاء عطاہورہی ہے،یہ ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے انعامات ،اختیارات اورکمالات جووہ اپنے فقراء کوعطا فرماتاہے ،جو اس کا(اللہ تعالیٰ کا)ہوجاتاہے وہ بھی اس کاہوجاتاہے ،پھر سب کچھ اس کاہوجاتاہے۔عظیم الشان محفل پاک کاآغاز تلاوت کلام سے ہوا،محترمہ مہوش مسعودصاحبہ،صاحبزادی ثمینہ مسعودصاحبہ ،صاحبزادی صدیقہ مسعودصاحبہ ،لاثانی نعت وکلام کونسل برائے خواتین کی مرکزی عہدیداران نے نعتیہ وعارفانہ کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ مختلف شہروں،دیہاتوں اوردوردراز سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے روحانی فیض وبرکات حاصل کئے۔شرکائے محفل پاک کیلئے لنگر شریف کاخصوصی اہتمام کیاگیا ،ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی ۔