صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ملک بھر کے تمام حلقہ جات نے تمام سیاسی پارٹیوں سے اظہار لا تعلقی کر دیا

 سفیرامن صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی حکم پر لبیک کہتے ہوئے صوبہ سندھ میں بھی تنظیمی کارکنان نے تمام سیاسی پارٹیوں سے لاتعلقی کااظہار کردیا

اللہ ورسولﷺ کے مقربین کاہرعمل مقبول بارگاہ ہوتاہے۔محفل ذکرونعت میں مقررین کااظہارخیال
دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی آواز پر لبیک کہتے ہوئے کراچی (صوبہ سندھ )کے مختلف تنظیمی حلقہ جات نے تمام سیاسی پارٹیوں سے لاتعلقی کااظہار کردیا ہے ،محمد طارق نقشبندی (میڈیا کوارڈینیٹر )کی طرف سے مرکزی سیکرٹریٹ پر بذریعہ آن لائن بھیجی جانیوالی رپورٹ کیمطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں منعقدہ محفل ذکرونعت میں لوگوں کی کثیر تعدادنے دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں سے اظہار لاتعلقی کااعلان کردیا ہے ،مقررین کیمطابق اللہ ورسولﷺ کے مقربین کا ہرعمل مقبول بارگاہ ہوتاہے۔تمام ملکی سیاسی پارٹیوں کے حالات واقعات پاکستان سمیت اقوام عالم کے سامنے ظاہرہوچکے ہیں ،ایسے تمام کرپٹ،غدار،گستاخ، بے نمازی لوگ ہمارے لیڈر کیسے ہوسکتے ہیں؟ایسے عناصرقہرالہٰی میں آچکے ہیں اوربہت جلد یہ لوگ اپنے انجام کوپہنچنے والے ہیں۔ہماری دعاہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے مقربین کے صدقے ایسے عناصرکو جلد ازجلد ان کے انجام تک پہنچائے اورپاکستان کونیک اورمخلص قیادت عطا فرمائے۔آمین