صو فی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی زیر سرپرستی مختلف شہروں میں عقیدہ ختم نبوت کے سلسلے میں محافل کا انعقاد کیا گیا

 مرشداکمل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی زیرسرپرستی ملک بھر میں عقیدہ ختم نبوت کے سلسلے میں محافل ذکرونعت کاسلسلہ تیزی سے جاری وساری 

عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی جان ہے۔حکیم افتخار علی نقشبندی،محمد ارشد نقشبندی وعبدالقیوم نقشبندی کااظہار خیال
دورحاضرکے عظیم روحانی پیشوا،مرشد اکمل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی زیرسرپرستی ملک بھرمیں عقیدہ ختم نبوت کے سلسلے میں محافل ذکرونعت کاسلسلہ تیزی سے جاری وساری ہے ،اسی سلسلے میں راولپنڈی اسلام آباد اورملتان شریف میں عظیم الشان محافل پاک منعقدہوئیں۔محمد ارشد نقشبندی (امیر حلقہ راولپنڈی)،حکیم افتخار علی نقشبندی(نائب امیر حلقہ اسلام آباد)اورعبدالقیوم نقشبندی (امیر حلقہ ملتان شریف )نے بذریعہ آن لائن مرکزی سیکریٹریٹ پربھیجی گئی رپورٹ میں کہاکہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی جان ہے،اس سے انحراف کرنیوالامسلمان نہیں ہوسکتا،ہم اللہ تعالیٰ کالاکھ لاکھ شکراداکرتے ہیں کہ ہمیں صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارجیسے عظیم رہبرورہنما کی نسبت اورسنگت عطا ہوئی ،جن کی تعلیمات سے ہمارے عقیدے مضبوط ہوئے اوراللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس سے ہمیں ظاہری وباطنی انعامات اوردستگیریاں بھی عطا ہورہی ہیں۔محافل پاک کے شرکاء کیلئے لنگر شریف کاخصوصی اہتمام کیاگیا اورملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی۔