تنظیم مشائخ عظام پاکستان و لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹر نیشنل کے زیر اہتما م ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے سے منایا گیا

 

 

صدیقی لاثانی سرکارکی زیر سرپرستی لاہورمیں ایوان اقبال سے پریس کلب تک عظیم الشان ’’آزادی کشمیرریلی‘‘ نکالی گئی
کشمیر مسلمانوں کاہوچکاہے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی پیشن گوئی
کشمیر کی آزادی برصغیر پاک وہند سمیت عالمی امن کی ضمانت ہے۔پیر افتخاراحمدنقشبندی
کشمیر کمیٹی کی قیادت حقیقی مشائخ کے سپرد ہوتی تو یہ مسئلہ کب کا حل ہوچکاہوتا۔پیر سید احمد ندیم نقشبندی
مودی سمیت تمام بھارتی حکمرانوں نے کشمیر میں انسانیت اوراسلام دشمنی کاثبوت دیا۔پیر محمد رمضان نقشبندی
یواین اوسمیت دیگر انسانی حقوق کے عالمی ادارے کشمیرمیں جاری شدیدبھارتی ظلم وستم رکوانے میں کردارادارکریں۔پیر محمد راشد نقشبندی
مخلص لیڈر ہی سوئے ہوئے عالمی ضمیرکو بیدار،اسلام اورملک دشمن عناصرکیخلاف ایکشن لے سکتے ہیں۔ریلی کااعلامیہ
تنظیم مشائخ عظام پاکستان اورلاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی زیرسرپرستی لاہورمیں ایوان اقبال سے پریس کلب تک عظیم الشان ’’آزادی کشمیرریلی‘‘ ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان لاہور پیر سید احمد ندیم شاہ نقشبندی کی قیادت میں نکالی گئی۔ریلی لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل اورتنظیم مشائخ عظام پاکستان ضلع لاہو رکی علاقائی تنظیموں کے مرکزی کوارڈینیٹرز ،صدوراورمردوخواتین اراکین نے بھرپورشرکت کی۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اورلاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چےئرمین کشمیر بارے پہلے ہی پیشن گوئی فرماچکے ہیں کہ ’’کشمیر مسلمانوں کاہوچکاہے‘‘اب اس مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگرکرناحکومتوں کی ذمہ داری ہے ،دیگر ملکی مسائل کی طرح کشمیر کے مسئلے پربھی حکومت نے انتہائی غفلت ،لاپرواہی اورسردمہری کاثبوت دیا ہے ،حکومتی کشمیر کمیٹی کے چےئرمین مولوی فضل الرحمن وفاقی وزیر کے عہدے برابر مراعات لے رہے ہیں،اب تک کشمیر کمیٹی پانچ سالوں میں کروڑوں روپے لے چکی ہے اورکارکردگی صفر ہے۔پیر افتخاراحمدنقشبندی (کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان لاہور )نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرکی آزادی برصغیر پاک وہند سمیت عالمی امن کی ضمانت ہے،اس عالمی مسئلے کے حل نہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ کشمیر کمیٹی میں شامل مفادپرست اورنااہل لوگ ہیں۔پیر سید احمد ندیم نقشبندی(کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان لاہور )نے کہاکہ کشمیر کمیٹی کی قیادت حقیقی مشائخ کے سپرد ہوتی تو یہ مسئلہ کب کا حل ہوچکاہوتا۔پیر محمد رمضان نقشبندی(امیر حلقہ مراکہ گاؤں لاہور)نے کہاکہ مودی سمیت تمام بھارتی حکمرانوں نے کشمیر میں انسانیت اوراسلام دشمنی کاثبوت دیا۔پیر محمد راشد نقشبندی (کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان لاہور )نے کہاکہ یواین اوسمیت دیگر انسانی حقوق کے عالمی ادارے کشمیرمیں جاری شدیدبھارتی ظلم وستم رکوانے میں کرداراداکریں۔ریلی کے اعلامیے کیمطابق مخلص لیڈر ہی سوئے ہوئے عالمی ضمیرکو بیدار،اسلام اورملک دشمن عناصرکیخلاف ایکشن لے سکتے ہیں،تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں مختلف سلاسل طریقت کے مشائخ عظام انسانیت کی بھلائی ،اسلام کی حقیقی تعلیمات کے فروغ اورملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے اپنی خانقاہوں سے نکل چکے ہیں ۔مشائخ (مقربین،واصلین حق )کی شبانہ روزکاوشوں سے انسانیت حقیقی روحانی انقلاب کے فیوض وبرکات سے مستفیض ہورہی ہے اوراس سلسلے میں بڑی تیزی سے کاوشیں جاری وساری ہیں،انسانیت بہت جلد امن وسلامتی سے بھرپور حقیقی روحانی انقلاب کے خواب کو تعبیر ہوتاہوادیکھے گی ۔انشاء اللہ