سفیر امن وخادم مخلوقات صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی زیر سرپرستی ملک کے مختلف شہروں میں مستحقین کیلئے فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد کاسلسلہ تیزی سے جاری

 مرشد نے مخلوق خداکی خدمت پرلگاکرہم پر احسان عظیم فرمادیاہے۔ڈاکٹرز کاکیمپس کے انعقادپراظہار خیال

سفیر امن وخادم مخلوقات صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی زیر سرپرستی ملک کے مختلف شہروں میں مستحقین کیلئے فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد کاسلسلہ تیزی سے جاری،مرکزی سیکرٹریٹ پر بذریعہ آن لائن موصول ہونیوالی رپورٹس کیمطابق پاکپتن شریف ،سیالکوٹ،اوکاڑہ اورلاہورکے مختلف علاقوں میں مستحقین کیلئے فری میڈیکل کیمپس لگائے گئے ،ان کیمپس میں مریضوں کیلئے فری چیک اپ کیساتھ ساتھ فری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ماہرڈاکٹرز ڈاکٹر الرحمن نقشبندی (ایم بی بی ایس ،ایم ڈی پلمونوجی)،ڈاکٹر عبدالسلیم نقشبندی (ماہرامراض معدہ وجگر)،ڈاکٹر فرح (ایم بی بی ایس ،گائناکالوجسٹ)اورالٹرساؤنڈسپیشلسٹ ڈاکٹرز نے مریضوں کے چیک اپ کئے۔ڈاکٹرز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کی مخلوق کی تکلیفوں کودورکرنے سے اللہ ورسولﷺ خوش ہوتے ہیں،یہ سب مرشد پاک صدیقی لاثانی سرکار کی نسبت اورتعلیمات کااثر ہے کہ ہمیں دکھی،بے سہارااورپریشان حال لوگوں کی خدمت پرمامورکیا گیاہے ،ہم اللہ ورسولﷺ اوراپنے مرشد کے شکرگزارہیں کہ انہوں نے ہمیں مخلوق خداکی خدمت پرلگاکرہم پر احسان عظیم فرمادیاہے۔فری میڈیکل کیمپس میں مریضوں کوقدرتی آفات وبلیات ،لاعلاج امراض ،حادثاتی اموات ،قتل وغارت،آتشزدگی اورلزلوں سے بچاؤکے روحانی فارمولے سمیت سلسلہ عالیہ کے روحانی اصلاحی لٹریچر سے بھی مستفیض کیاجارہاہے ۔ڈاکٹرزنے کیمپس کے شرکاء کے تاثرات بتاتے ہوئے کہاکہ لوگ اللہ تعالیٰ کے محبوب حبیب فقیر صدیقی لاثانی سرکارکی ان عظیم کاوشوں پردل کی اتھاہ گہرائیوں سے دعائیں دے رہے ہیں کہ ان کی میڈیکل ٹیمیں ہمیں ہمارے علاقوں میں خودآکراپنی مددآپ کے تحت فری ادویات ،فری چیک اپ ،فری کھاناپینااورساتھ ساتھ اللہ ورسولﷺ سے عشق ومحبت پید اکرنیوالاروحانی اسلامی لٹریچر بھی فری فراہم کررہے ہیں۔