صوفی مسعوداحمدصدیقی کی زیر صدارت لاثانی سیکرٹریٹ پر ’’ یوم شہادت سیدنا علی المرتضیٰ شیر خداؓ ‘‘کے سلسلے میں خصوصی محفل پاک بعدازنمازعصر تامغرب منعقدہوگی۔

 فیصل آباد ( )امیر المومنین ،امام المتقین حضور سیدنا علی المرتضیٰ شیر خداؓ کے یوم شہادت کے سلسلے میں خصوصی محفل پاک جمعۃ المبارک بعد ازنماز عصر تا مغرب لاثانی سیکرٹریٹ غلام رسول نگرمیں صوفی مسعوداحمدصدیقی کی زیر صدارت منعقد ہوگی۔اس عظیم الشان محفل پاک میں مشائخ عظام وعلماء کرام سمیت محبان پنجتن پاک و اہل بیت اطہارؓ کی کثیر تعداد شرکت فرماکرروحانی فیوض وبرکات حاصل کریں ۔افطاری کروانے کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔