سحری وافطاری کے دوران لوڈشیڈنگ سے مکمل گریزکیاجائے۔ صوفی مسعوداحمدصدیقی

 فیصل آباد ( )چےئرمین لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن صوفی مسعوداحمدصدیقی نے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مجلس شوریٰ کیساتھ اہم میٹنگ کے دوران کہاکہ حکومت کی طرف سے رمضان المبارک کی آمد سے پہلے عوام کویہ خوشخبری دی گئی تھی کہ سحری وافطاری کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ،لیکن ماہ مبارک کی آمد کیساتھ ہی سحری وافطاری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے۔ذمہ داروں کواس ماہ مبارک کی اہمیت کوپیش نظر رکھتے ہوئے ان بابرکت لمحات میں لوڈشیڈنگ سے مکمل گریزکرناچاہیے تاکہ عوام الناس مکمل یکسوئی اور پرسکون طریقے سے اپنے خالق ومالک کی عبادت ودیگر فرائض سرانجام دے سکیں۔