ملک بھر میں لبیک یارسول اللہ ﷺ کہنے والوں پرحکومتی تشددحکومت اورحکومتی اداروں کابیڑہ غرق کرنے کے کافی ہے

 عنقریب پاکستان میں نیک ،مخلص اورایماندارلوگوں کوغلبہ عطا ہونیوالاہے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

اللھم لبیک اورلبیک یارسول اللہ ﷺتوہرمسلمان کے ایمان کاحصہ ہے۔مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب 
لبیک یارسول اللہ کہنے والے نہتے مظاہرین پر حکومتی تشددحکومت اورحکومتی اداروں میں بیٹھے کرپٹ ،گستاخ لوگوں کابیڑہ غرق کردیگا۔اجلاس کااعلامیہ
دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواوامیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے مرکزی سیکرٹریٹ پر مرکزی مجلس شوریٰ کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ عنقریب پاکستان میں نیک ،مخلص اورایماندارلوگوں کوغلبہ عطا ہونیوالاہے،پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن اورتابناک ہے،بہت جلد ملک سے غدار،کرپٹ اورگستاخ عناصرکاخاتمہ ہونیوالاہے۔ملک بھر میں لبیک یارسول اللہ ﷺ کہنے والوں پرحکومتی تشددحکومت اورحکومتی اداروں کابیڑہ غرق کرنے کے کافی ہے۔اللھم لبیک اورلبیک یارسول اللہ ﷺ توہرمسلمان کے ایمان کاحصہ ہے ،اس معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے،ملک میں تو 85%لوگ تویارسول اللہ ﷺ کہنے والے حضورﷺ سے عشق ومحبت کرنیوالے ہیں ،یہ تو ایمان کا معاملہ ہے۔لاہور ،نارووال سمیت ملک کے مختلف حصوں میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں نکالی جانیوالی ریلیوں کے شرکاء کی گرفتاریاں حکومت کی تباہی وبربادی کیلئے کافی ہیں۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اعلامیے کیمطابق لاہور میں تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے کارکنان کی طرف سے نکالی جانیوالی جشن عید میلادالنبی ﷺ ریلی کے شرکاء کی ابھی تک رہائی نہیں ہوئی،اسلام آباد میں آقا ﷺ کے نام لیواؤں کے پرامن دھرنے کے شرکاء پر تشدد ،آنسوگیس کی شیلنگ اورربڑکی گولیاں چلانا،یہ وہ اسباب ہیں جوحکومت کے خاتمے کیلئے کافی ہیں،یہ سب کچھ نااہل حکومتی وزراء اورمشیروں کی کارستانیاں ہیں۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان اسلام آباددھرنے پرحکومتی تشددکی شدید مذمت کرتی ہے اوراگر حکومت نے اس تشدد کوفوری نہ روکاتوملک بھرمیں عاشقان رسولﷺ ناموس رسالت کیلئے ملک بھرمیں ہر گلی اورمحلے کی سطح پر بھرپوراحتجاجی تحریک چلائے گی۔حکومت فوری طو رپر اس تشدد کوروکے اورلاہور سمیت جن جن علاقوں میں جشن عید میلادالنبیﷺ کی ریلیوں کے شرکاء کی گرفتاری ہوئی ہے ،انہیں بھی فوری طور پررہاکرے ،تنظیم مشائخ عظام پاکستان لبیک یارسول اللہ ﷺ کے بانی علامہ آصف اشرف جلالی اورخادم حسین رضوی کے اس مشن میں ان کیساتھ ہے۔