پیر سید افضل حسین شاہ جماعتی ؒ سجادہ نشین قبلہ عالم حضور سیدنا پیر جماعت علی شاہ محدث علی پوری امیر ملت سرکارؒ کی وفات کسی سانحہ سے کم نہیں ہے۔

 فیصل آباد ( ) پیر سید افضل حسین شاہ جماعتی ؒ سجادہ نشین قبلہ عالم حضور سیدنا پیر جماعت علی شاہ محدث علی پوری امیر ملت سرکار کی وفات کسی سانحہ سے کم نہیں ہے۔ان خیالات کااظہار امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی نے لاثانی سیکرٹریٹ پر تنظیم مشائخ عظام کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فروغ اسلام کے لئے شاندار خدمات پر ہم آپ ؒ کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،اجلاس کے اختتام پر پیر سید افضل حسین شاہ جماعتی ؒ کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔