جنگ ستمبر سمیت دہشت گردعناصرکیخلاف اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے تمام شہداء اورغازیوں کوبھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کے فقراء اورافواج پاکستان ،دوہی طاقتوں کے صدقے پاکستان بچاہواہے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

 

 

جنگ ستمبر سمیت دہشت گردعناصرکیخلاف اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے تمام شہداء اورغازیوں کوبھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں
اللہ تعالیٰ کے فقراء اورافواج پاکستان ،دوہی طاقتوں کے صدقے پاکستان بچاہواہے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار
جذبہ ایمانی سے ہر طاغوتی طاقت کوشکست دی جاسکتی ہے ،جنگ ستمبر میںیہی جذبہ فتح کاسبب بنا۔مرکزی مجلس شوریٰ 
دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹیریٹ پر مرکزی مجلس شوریٰ کیساتھ اہم نشست میں گفتگوکرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے فقراء اورافواج پاکستان ،دوہی طاقتوں کے صدقے پاکستان بچاہواہے،سیاستدانوں سمیت تمام اداروں ایک طرف ملک کی ترقی اوراستحکام کے بلند بانگ جھوٹے دعوے کرتے نہیں تھکتے اوردوسری طرف انہی میں اکثریت کرپٹ لوگوں کی ہے جنہوں نے وطن عزیز کودونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی۔پاکستانی اعلیٰ عدلیہ جے آئی ٹی طرز پرکمیشن بنائے اوران میں افواج پاکستان کے نمائندے شامل کرکے نشاندہی ہونیوالے کرپٹ لوگوں کیخلاف سخت ترین ایکشن لیکر ان کو ان کے انجام تک پہنچائیں،جب تک کرپٹ،غدار،گستاخ اوردہشت گرد عناصرکایہ ناسورختم نہیں ہوتاملکی ترقی وخوشحالی کاخواب تعبیر نہیں ہوسکتا۔مرکزی مجلس شوریٰ نے جنگ ستمبر کے حوالے سے جاری ہونیوالے اعلامیے میں کہاکہ جذبہ ایمانی سے ہر طاغوتی طاقت کوشکست دی جاسکتی ہے ،جنگ ستمبر میںیہی جذبہ فتح کاسبب بنا،آج حکمرانوں سمیت تمام اداروں میں لوگوں کی اکثریت کادین وایمان صرف اورصرف مادیت پرستی اورناجائز دولت اکٹھی کرنا ہے یہی وجہ ہے آج نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام پرطاغوتی طاقتیں پوری طاقت سے آہنی ضربیں لگارہی ہیں اورچن چن کرمسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے رہے ہیں ۔جذبہ ایمانی اللہ ورسولﷺ اوران کے وارثین سے سچی محبت سے ہی پیداہوتاہے نہ کہ حرام کھانے اورکھوکھلے دعوے کرنے سے۔اجلاس میں پاکستان کی ترقی اورخوشحالی سمیت امت مسلمہ کے اتحاد واتفاق کی خصوصی دعاکی گئی