یااحکم الحاکمین ہمیں اسلام اور پاکستان سے محبت کرنیوالے مخلص اور صحیح حکمران عطا فرما۔ صوفی مسعوداحمدصدیقی

 فیصل آباد ( )یااحکم الحاکمین ہمیں اسلام اور پاکستان سے محبت کرنیوالے مخلص ور محب وطن حکمران عطا فرما،کرپشن اور غداری کرنیوالوں کو ذلیل وخوار کر۔آمین !اللہ ملکی حکمرانوں کواللہ کے انعام یافتہ بندوں سے رہنمائی حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ان خیالات کااظہار صوفی مسعوداحمدصدیقی نے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کاموجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے منعقد ہونیوالے اہم اجلاس میں کیا۔اس اہم اجلاس میں کرپٹ اور غدار لوگوں کے خلاف نکالی جانیوالی ملک گیر تحریک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا ۔ اسلام اور پاکستان کونقصان پہنچانے والے ذمہ داروں اور کرپٹ لوگوں کے خلاف فیصل آباد میں جمعہ کونکالی جانیوالی ریلی کیلئے بھرپورتیار یاں کی جارہی ہیں۔یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ عدلیہ سیاست دانوں اورمختلف محکمہ جات میں کرپٹ عناصر کیخلاف ازخود نوٹس لے ۔پاک فوج عدلیہ کے فیصلوں پر نااہل حکمرانوں کیخلاف فوری کاروائی کروانے میں اپنا بھرپورکرداراداکرے۔شرکاء اجلاس میں پیر لیاقت علی نقشبندی ،پیر رانا محمد طاہر نقشبندی ،محمد احسان نقشبندی ،رفاقت علی نقشبندی ،محمد ناصر علی گل نقشبندی اور صوفی نذیر حسین نقشبندی شامل تھے۔