"یا اللہ ہمیں صحیح حکمران عطا فرمااورجنہوں نے اسلام اور پاکستان کونقصان پہنچایا ان پر عذاب نازل فرما!" مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام

 فیصل آباد ( )مظلوم عوام کی حالت زارکومدنظر رکھتے ہوئے تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے کرپٹ عناصر جنہوں نے اسلام او رملک وملت کی سلامتی کوداؤ پر لگادیا ہے ان کیخلاف مجبوراًملک گیر احتجاج کرنے کافیصلہ کیا ہے۔اس احتجاجی تحریک کاسلوگن ’’جنہوں نے اسلام اور پاکستان کونقصان پہنچایا ،اللہ ان پر عذاب نازل فرمائے‘‘ہے۔پہلے مرحلے میں فیصل آباد سے 11مئی بعد ازجمعۃ المبارک کوبھرپور احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔۔ان خیالات کااظہار امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی نے ہفتہ وار محفل ذکرونعت منعقدہ لاثانی سیکریٹریٹ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ عدلیہ سے ہے کہ وہ کرپٹ عناصر کے کیسزکی تیزترین کاروائی کرکے فیصلے کرے تاکہ یہ عناصر عوام الناس کے سامنے کھل کربے نقاب ہوں تاکہ عوام الناس کو اچھے اوربروں کی تمیز ہوسکے جس کی بناپر پاکستان کے مستقبل کوبہتربنایاجاسکتاہے۔ہمارا دوسرا مطالبہ پاک فوج سے ہے کہ عدلیہ کی طرف سے کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کروانے میں اپنا بھرپور کردار اداکرے۔