بلاشبہ لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن گراس روٹ لیول پر گرانقدرعملی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔محترمہ صوفیہ رضوان صاحبہ (ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفےئرآفیسر)

 مخلوق خداکی خدمت کیلئے لگائے گئے موبائل میڈیکل کیمپس میں ماہراورتجربہ کارڈاکٹرز خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔محترمہ معافیہ خان (ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفےئرآفیسر)

دکھی مخلوق خداکی خدمت کرنے کاجذبہ لاثانی سرکارکی نسبت اورصحبت پاک کانتیجہ ہے۔عبدالحفیظ نقشبندی (صدرلاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن حلقہ نورپور)
لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن کے زیراہتمام انسانیت کی بے لوث خدمت کادائرہ کارملک بھر میں تیزی سے پھیلایا جارہاہے۔ڈاکٹراحرازآفتاب (آئی سرجن)
دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواوچےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل کی زیر سرپرستی لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں انسانیت کی بے لوث خدمت کافریضہ سرانجام دے رہی ہے ،ملکی اوربین الاقوامی اداروں نے فاؤنڈیشن کی کارکردگی کولائق تحسین قراردیتے ہوئے پیٹرن انچیف صدیقی لاثانی سرکارکوزبردست خراج تحسین بھی پیش کیا ہے جن کی سرپرستی اورشبانہ روزکاوشوں سے لاکھوں کارکنان مخلصانہ ،اپنی مددآپ اوربے لوث طریقے سے دکھی مخلوق کے دکھوں کوکم کرنے میں لگے ہوئے ہیں،لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن کے زیراہتمام انسانیت کی بے لوث خدمت کادائرہ کارپوری دنیا میں تیزی سے پھیلایا جارہاہے،اس پلیٹ فارم پر عوام الناس کے اخلاق وکردار،عقیدے کی درستگی،درگذرکرنے،اچھے کاموں میں تعاون اورمددکرناجبکہ برے کاموں سے منع کرنا،دادرسی کرنا،ہروقت مددکیلئے اپنے آپ کو تیار رکھنے سمیت بااخلاق اورباکردارشہری بھی بنایا جارہاہے ۔ان خیالات کااظہارڈاکٹراحرازآفتاب(آئی سرجن) نے حلقہ نورپورمیں منعقدہ ’’لاثانی ویلفےئر آئی کیمپ‘‘کے انعقاد کے موقع پر کیا۔محترمہ صوفیہ رضوان صاحبہ (ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفےئرآفیسر)نے کہا کہ بلاشبہ لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن مقامی،قومی اوربین الاقوامی سطح پر گرانقدرعملی خدمات سرانجام دے رہی ہے،اوریہ کریڈٹ بھی اس تنظیم کوجاتاہے کہ حقیقی اورعملی اقدامات کرنے میں گرانقدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔محترمہ معافیہ خان (ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفےئرآفیسر)نے کہاکہ مخلوق خداکی خدمت کیلئے لگائے گئے موبائل میڈیکل کیمپس میں ماہراورتجربہ کارڈاکٹرز خدمات سرانجام دے رہے ہیں،ہم نے جتنے بھی کیمپس وزٹ کئے ہیں اورپروگرامزکواٹینڈ کیا ہے وہاں پر پڑھے لکھے اورتجربہ کارلوگ بڑے خلوص سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔عبدالحفیظ نقشبندی (صدرلاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن حلقہ نورپور)نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھی مخلوق خداکی خدمت کرنے کاجذبہ صدیقی لاثانی سرکارکی نسبت اورصحبت پاک کانتیجہ ہے،مومن مقربین کی صحبت اورسنگت قلب وروح کی دنیا کوہی بدل دیتی ہے ،یہ اسی صحبت اورسنگت کاہی اثر ہے کہ ہم اپنی مددآپ کے تحت لوگوں کے دکھوں کوکم کرنے میں لگے ہوئے ہیں،یہ ہم پر اللہ تعالیٰ کا فضل عظیم ہے۔پریشانیوں میں گھرے ہوئے لوگوں کی تکالیف کوکم کرکے ہمیں حقیقی قلبی خوشی عطا ہوتی ہے۔آئی کیمپ کی ٹائمنگ صبح 7بجے سے دوپہر 12بجے تک کی تھی لیکن مریضوں کے رش کی وجہ سے یہ کیمپ شام 5بجے تک جاری رہا،موسم کی شدت کومدنظررکھتے ہوئے تنظیمی کارکنان نے ٹھنڈے پانی کی سبیل،چائے اورلنگر شریف کا بھی خصوصی اہتمام کیاتھا۔اہل علاقہ کی کثیرتعداد نے لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے فلاحی مشن کوسراہا۔