لاثانی ویلفیئر انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ’’ڈینگی اورپولیو کے تدارک کیلئے آگاہی پروگرامز ‘‘کالاثانی ویلفیئرکمپلیکس سمندری روڈ اورلاثانی سیکرٹریٹ غلام رسول نگر میں شاندار انعقاد

 پاکستان اوراسلام کا سوفٹ امیج دیکھنا ہوتولاثانی ویلفیئر کی شاندارکارکردگی کودیکھ لیں۔رانا شاہد (ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرئر)

لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن بڑے منظم انداز میں انسانیت کی فلاح وبہبود کافریضہ سرانجام دے رہی ہے۔چوہدری محمد اشرف (ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرئر)
نیشنل وانٹرنیشنل ڈیز کومنانے میں لاثانیویلفیئرئرفاؤنڈیشن کی خدمات قابل تحسین ہیں۔میڈم صوفیہ رضوان (ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفےئرآفیسر)
ہم خوش نصیب ہیں کہ صدیقی لاثانی سرکارکی تعلیم وتربیت نے انسانیت کی خدمت کرنیوالا بنادیا ہے۔میڈم ظل ھما (ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرئرآفیسر)
لاکھوں مفلس مردوخواتین کومخلوق خداکی خدمت کرنیوالا بنادیناصدیقی لاثانی سرکارکی بہت بڑی کرامت ہے۔محمد ریحان نقشبندی (مرکزی کوارڈینیٹرلاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن )
لاثانی سیکرٹریٹ پرمنعقد ہونیوالے پہلے ہی پروگرام نے ایسامتاثر کیا کہ میں اب ہر فورم پر یہ بات علی الاعلان کرسکتاہوں کہ پاکستان اوراسلام کا سوفٹ امیج دیکھنا ہوتولاثانی ویلفیئرئرفاؤنڈیشن کی شاندارکارکردگی کودیکھ لیں،یہاں ہروقت انسانیت کی بھلائی اورانسانی جانوں کوبچانے کیلئے سرگرمیاں سرانجام دی جارہی ہیں،اسلام انسانیت کا مذہب ہے اوراس کا عملی ثبوت لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کاہیڈ آفس پیش کررہاہے۔ان خیالات کااظہار رانا شاہد (ڈائریکٹر سوشل ویلفےئر)نے لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقد ہونیوالے ’’ڈینگی اورپولیو کے تدارک سے متعلق آگاہی پروگرام‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چوہدری محمد اشرف (ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفےئر)نے کہاکہ لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن بڑے منظم انداز میں انسانیت کی فلاح وبہبود کافریضہ سرانجام دے رہی ہے،ملک میں فلاحی سرگرمیاں سرانجام دینے والی NGO,sمیں لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن سرفہرست ہے،اوروہ اس لئے ہے کہ ان کی تمام ترورکنگ بے لوث اوراپنی مددآپ کے تحت ہورہی ہے اورپھر سب سے بڑی بات اس کی سرپرستی صدیقی لاثانی سرکارجیسی روحانی ہستی فرمارہی ہے ،ہر دفعہ ہمیں کچھ سیکھنے کویہاں سے ملتاہے،لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے کارکنان خوش نصیب ہیں کہ ان کولینے والانہیں بلکہ دینے والا بنایاجارہاہے یعنی ہروقت مخلوق خداپر خرچ کرنیوالے بن رہے ہیں ،یہی وہ عمل ہے جو اللہ تعالیٰ کابہت ہی پسندیدہ عمل ہے کہ اس کی مخلوق کی بے لوث خدمت کی جائے۔ڈینگی اورپولیوکاخاتمہ کرنا ہمارے اپنے مفادمیں ہے اورہماری موجود ہ اورآنیوالی نسلوں کے مفاد میں ہے اس لئے ہمیں بڑھ چڑھ کر اپنا کرداراداکرنا ہے تاکہ ان امراض کاتدارک کیا جاسکے۔میڈم صوفیہ رضوان (ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسر)نے کہاکہ نیشنل وانٹرنیشنل ڈیز کومنانے میں لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کی خدمات قابل تحسین ہیں،صفائی نصف ایمان ہے جس ہم اس پر عمل کرنیوالے بن جائیں گے تو نہ ڈینگی رہیگااورنہ ہی پولیو ۔اس لئے ہمیں خاص طور پر خواتین کو اپنے گھروں میں صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے تاکہ ان امراض سے بچ سکیں،ڈینگی چونکہ ایک وائرس ہے ،اس کو پھیلنے سے روکنا ہے اوروہ اسی صورت ممکن ہے جب ہم اپنے ماحول کو صاف ستھرااورپاکیزہ رکھیں گے ،ہر بار پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں ،ان کاکوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے ۔میڈم ظل ھما (ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفےئرآفیسر)نے کہاکہ لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن بطور ورکرہماری خوش نصیبی ہے جہاں ہمیں اخلاقی ،روحانی اورسماجی بلکہ زندگی کے تمام شعبوں میں کام کرنے کاموقع مل رہاہے ،ان سرگرمیوں کا مقصد صرف اورصرف انسانیت کی فلاح ہے ،انسانی خدمت کابے لوث جذبہ فاؤنڈیشن کے چےئرمین صدیقی لاثانی سرکارکی خصوصی تربیت کا نتیجہ ہے۔محمد ریحان نقشبندی (مرکزی کوآرڈینیٹر لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن)نے کہاکہ لاکھوں مفلس اور مستحق مردوخواتین کو مخلوق خداکی خدمت کرنیوالا بنادیناصدیقی لاثانی سرکارکی بہت بڑی کرامت ہے،1980سے لیکر یہ ادارہ آپ کی سرپرستی میں پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شبانہ روزبلاامتیازمذاہب ومسالک انسانی فلاح وبہبود کافریضہ شاندار طریقے سے سرانجام دے رہی ہے ،پولیو،ڈینگی،شجرکاری،نان فارمل ایجوکیشن ،ووکیشنل ادارہ جات کاقیام،کمپیوٹر ٹیکنالوجی کافروغ،تعلیم ،صحت اورفری لنگرخانوں سمیت زندگی کے ہرشعبے میں لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن نے حکومتی اداروں کیساتھ مل کر بغیر کسی حکومتی گرانٹ کے اپنی مددآپ کے تحت ملک بھرمیں فلاحی اداروں کا جال بچھادیا ہے۔ہماری کامیابی کاراز کامل واکمل مرشد کی روحانی تربیت کانتیجہ ہے۔پروگرام کے اختتام پر لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چےئرمین صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکاراپنے فرزند اکبر شہزادہ پیر شبیر احمدصدیقی سرکارکیساتھ پروگرام میں شرکت فرمائی اورڈینگی ،پولیو سمیت دیگر جسمانی وروحانی بیماریوں کے خاتمے کی دعافرمائی اوراللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس میں یہ بھی خصوصی دعاکی کہ ہمارا مالک ومعبود !ہمیں اپنے پسندیدہ کاموں میں زیادہ سے زیادہ استعمال فرمائے۔آمین