انبیاء کرام ؑ ،پنجتن پاکؓ،ازواج مطہراتؓ،خلفاء راشدینؓ اورفقراسے محبت کرناہی امت محمدی ﷺ کی سب سے بڑی نشانی ہے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

نبی کریم ﷺرحمتہ للعلمین ہیں،آپ کی رحمت سیدہ کائنات فاطمۃ الزہراؓ ہیں۔شہزادہ پیر شبیر احمد صدیقی سرکار
سیدہ کائنات حضور رحمتہ اللعلمین ﷺ کی روح کا حصہ ہیں۔صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی سرکار
آقاکل ،حضور نبی کریم روف الرحیم ﷺ کے فرمودات عالیہ کیمطابق ’’فاطمہؓ میرا دل اورمیری جان ہے‘‘،’’مجھے اپنے اہل میں سے سب سے زیادہ محبوب فاطمہؓ ہے ‘‘،’’فاطمہؓ میری جگر گوشہ ہے جس نے اسے تکلیف دی،اس نے مجھ تکلیف دی اورجس نے اسے خوش کیا اس نے مجھے خوش کیا‘‘’’فاطمہؓ کائنات کی عورتوں کی سردارہے،اس امت کی تمام عورتوں کی سردارہیں اورتمام مومنین عورتوں کی سردارہیں‘‘۔پنجتن پاک آل رسول اہل بیت اطہارؓسے عشق ومحبت تمام نیک اعمال کی بنیاد ہے،آپ ﷺ کے پاک گھرانے سے عقیدت ومحبت کادم بھرنے کے سوا ایمان کامل ہی نہیں ہوسکتا۔ان خیالات کااظہار دورحاضرکے عظیم روحانی پیشوا صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقدہ عظیم الشان محفل پاک ذکرونعت بسلسلہ ’’یوم ولادت سیدہ کائنات فاطمتہ الزہراؓ ‘‘میں کیا۔انہوں نے مزید فرمایا کہ انبیاکرام ؑ ،پنجتن پاک،آل رسول اہل بیت اطہارؓ،اوزاج مطہراتؓ،خلفائے راشدینؓ اورتمام برگزیدہ فقرا(مومن مقربین،وارثین انبیاء) سے محبت کرناہی امت محمدی ﷺ کی سب سے بڑی نشانی ہے ۔اس بابرکت اورمبارک موقع پر شہزادہ پیر شبیر احمد صدیقی سرکارنے کلام عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ حضور نبی کریم روف الرحیم ﷺ رحمتہ للعلمین ہیں،آپ کی رحمت سیدہ کائنات فاطمۃ الزہراؓ ہیں،ام المومنین سیدہ اماں عائشہ صدیقہؓ فرماتی ہیں کہ میں نے حضور نبی کریم ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمتہ الزاہراؓ سے بڑھ کر کسی کو عادات واطوار،سیرت وکرداراورنشست وبرخاست میں آپ ﷺ سے مشابہت رکھنے والا نہیں دیکھا‘‘آپ نے مزید فرمایا کہ بروز قیامت سیدہ کائنات طاہرہ عابدہ زاہدہ راضیہ مرضیہ فاطمتہ الزاہراؓ جس وقت اللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس میں حاضر ہونگی تو اللہ تعالیٰ تمام حاضرین محشر سے فرمائے گاکہ اپنی نگاہوں کو جھکالو،جب روزمحشر کے تمام حاضرین اپنی نگاہوں کو جھکالیں گے تو سیدہ کائنات اپنے ایک ہاتھ میں امام عالی مقام سیدالشہداامام حسینؓ کابوقت شہادت زیب تن کیا ہوا کرتہ مبارک اوردوسرے ہاتھ مبارک میں سیدناغازی عباس علمدارؓ کے بازو مبارک لیکر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس میں عرض کریں گی کہ یا رب العالمین !میرے باباجان ﷺ کی امت کو بخش دے ،تو اس وقت بارگاہ خداوندی سے نداآئے گی کہ اے میرے حبیب ﷺ کی لخت جگر !آج اگر آپ سیدنا آدم ؑ سے لیکرقیامت تک آنیوالی تمام امتوں کی بخشش کی بھی دعاکریں میں ان کو بھی بخشش دوں گا‘‘سیدہ کائنات ،سیدۃ النساء اہل الجنہ کی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس میں ایسی محبوببیت ہے ۔اس روح پرور،روحانی وجدانی ،عرفانی اوربابرکت محفل پاک کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیساتھ ساتھ یہ خصوصی دعاکی گئی کہ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب پاک ﷺ کے صدقے سے ہمیں اپنے محبوب حبیب ﷺ کی آل پاک اہل بیتؓؓ ،آپ ﷺ کی ازواج مطہراتؓ ،آپ ﷺ کے خلفاء اورآپ ﷺ کے تمام محبوبوں اورحبیبوں کی محبت ومعرفت سے نوازے ،ان سے سچا عشق ومحبت عطا فرمائے اوران پاک ہستیوں کی ہمیں اورہماری قیامت تک آنیوالی نسلوں کو بھی دائمی غلامی عطا فرمائے ۔آمین