Home پریس ریلیز وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی طرف سے قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کو ملک بھر میں فعال اور بااختیا رکرنے کافیصلہ خوش آئند ہے ۔صوفی مسعوداحمد صدیقی
منگل, 16 دسمبر 2008 00:00
وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی طرف سے قومی امن کمیٹی  برائے بین المذاہب ہم آہنگی کو ملک بھر میں  فعال اور بااختیا رکرنے کافیصلہ خوش آئند ہے ۔صوفی مسعوداحمد صدیقی
وزیر مملکت برائے امور داخلہ تسنیم احمد قریشی کے ''قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ''کو وزارت داخلہ کے تحت ملک بھر میں فعال اور بااختیار بنانے کاعزم ظاہر کرنے سے مذاہب عالم ،مشائخ عظا م او رلاکھوں کمیونٹی ورکرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کے اس عزم کو خوش آئند قراردیا جاتاہے۔مزید ان کے اس ا ظہار سے مخلص اور محب وطن افراد میں کام کرنے کا مزید جوش وجذبہ اور ولولہ پید اہوگیا ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی وامیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی نے پنجاب بھر سے تشریف لائے ہوئے ضلعی صدور ،جنرل سیکریٹریز،ریجنل مینجرزودیگر اراکین کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے مزید کہاکہ اگر حکومت اس کمیٹی کوعملی طورپربھرپور سپورٹ کرتی ہے تو نہ صرف حکومت کے اپنے بہت سے مسائل حل ہوجائیںگے بلکہ تمام مذاہب ومسالک کے بھی مسائل حل ہونگے اس کے ساتھ ساتھ  ملک میں تیزی سے پھیلتی ہوئی دہشت گردی اورفرقہ واریت کی کاروائیوںکو بھی روکنے میں مددملے گی ۔
 
حقِ اشاعت © 2010 lasanisarkar.org. جملہ حقوق محفوظ ہیں۔