ْقبلہ جناب صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی کرامتمورخہ 24-11-2009لاثانی سیکریٹریٹ 39/4غلام رسول نگر فیصل آباد پر قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے ایک مرغے کو تکبیر پھیری مگر مرغا اپنے پاوں پر دوبارہ کھڑا ہو گیا۔جناب صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے دوبارہ مرغے کو تکبیر پھیری اور اس کی گردن کی تمام رگیں کاٹ دیں مگر مرغا پھر اپنے پاوں پر کھڑا ہو گیا۔کئی بار چھری پھیرنے کے باوجود مرغا چار سے پانچ گھنٹے تک زندہ اور اپنے پائو ں پر کھڑا رہا۔ ہزاروں لوگوں نے اس منظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔اس موقع پر کئی ٹی وی چینلز اور اخبارات کے کیمرہ مین بھی پہنچ گے جنہوں نے ان حیران کن لمحات کو اپنے کیمروں میں محفوظ کیا۔بلاشبہ یہ جناب صدیقی لاثانی سرکار کی کرامت ہے۔
پاکپتن شریف سے امداد علی والد ریاض احمد عمر 15سال سکنہ چک سلامت پاکپتن شریف ذات ارائیں جوکہ دو سال سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھا۔ پہلے پاکپتن سے علاج کروارہے تھے پھر ساہیوال سے علاج کروایا۔ ساہیوال ہسپتال والوں نے کہا کہ مریض کو چلڈرن ہسپتال لاہور لے جائیں۔وہاں مریض 22 دن تک زیر علاج رہا۔ جہاں پر اس کے گردوں کا علاج ہورہا تھا۔ ڈاکٹرز حضرات نے آپریشن تجویز کیا۔ ہسپتال میں بچے کے چچا محمد انور ولد محمد شریف کو صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کے بارے کسی شخص نے بتایا کہ فیصل آباد میں ایک پیر صاحب ہیں جن کے آستانہ سے ہر قسم کے لوگوں کو شفا ہوتی ہے۔ محمد انور نے کہا کے مجھے ان کا فون اور ایڈریس بتائیں تو انہوں نے مسعود احمدصدیقی لاثانی سرکار کا فون و ایڈریس دیا۔جس پر محمد انور نے فون کرکے اپنے بھتیجے کو لاثانی سرکار سے دم کروایا اور اسی رات مریض امداد علی کو خواب میں لاثانی سرکار کی زیارت ہوئی ۔ صبح جب امداد علی اٹھا تو سب گھر والوں کو بتانے لگا کہ مجھے خواب میں لاثانی سرکار کی زیارت ہوئی ہے۔ آپ سرکار نے مجھے دم کیا اور بیعت بھی کیا۔پھر امداد علی کہنے لگا کہ مجھے ان کے پاس لے چلو مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ان کی گاڑی مجھے لینے کیلئے آئی ہوئی ہے۔ وہ مریض جو بستر سے اتر کر چل پھر نہیں سکتا تھا تو وہ خود ہی چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل سے سیڑھیاں اترتا ہوا نیچے آگیا اور ضد کرنے لگا کہ مجھے ابھی اور اسی وقت لاثانی سرکار صاحب کے پاس لے جائو۔ گھروالوں نے اسے بہت مشکل سے سمجھایا کہ ہم آج ہی تمہیں ان کے آستانے پر لے کر چلیں گے۔ تو امداد علی نے خوشی سے کہا کہ جو مرغا میں نے بہت شوق سے پالا ہے وہ مرغا میں لاثانی سرکار کے آستانہ پر بطور تحفةً لے کر حاضر ہوں گا۔ یہ مرغا اس بچے کا بہت ہی پیارا تھا اور اس بچے نے اسے بڑے شوق سے پالا تھا۔ چنانچہ مورخہ 24-11-2009 کو آستانہ عالیہ لاثانی سرکار 39/4 غلام رسول نگر پیپلز کالونی نمبر2فیصل آباد پر حاضری دی گئی تو ظاہری طور پر امداد علی نے لاثانی سرکار کے دست حق پر بیعت کی سعادت حاصل کی۔ دم کروایا اور مرغا سرکار کو بطور تحفہ پیش کیا۔ لاثانی سرکار صاحب نے وہ مرغا جب ذبح کیا۔ تو ایک حیران کن واقعہ رونما ہوا جسے سینکڑوں لوگوں نے بچشم خود دیکھا اور مختلف لوگوں نے اس واقعہ کی موبائل اور کیمرہ پر تصاویر اور مووی بھی بنائی۔ ذبح ہونے کے 4 گھنٹے تک وہ مرغا اپنے پیروں پر کھڑا رہا۔ چلتا رہا اور بولتا رہا۔ یہ منظر دیکھ کر لوگوں میں وجدانی کیفیت طاری ہوگئی۔ نعرہ تکبیر کے نعرے بلند ہونے لگے اور لوگ یہ منظر دیکھ کر بہت حیران ہوئے۔ منظر کچھ یوں تھا کہ ذبح ہونے کے باوجود مرغا صحیح سلامت بول رہا تھا۔ چل رہا تھا اور آوازیں نکال رہا تھا۔ بے شک اللہ جب چاہے اپنے ولی کامل سے کرامات کا ظہور فرماتا ہے۔ میں محمد انور ولد محمد شریف نے یہ واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا اور بہت خوش ہوا کہ اللہ کے فقراء اولیاء کرام کے پاس لاعلاج امراض اور پریشانیوں میں مبتلا لوگوں کو اولیاء کرام کے آستانوں سے شفا ملتی ہے اور یقین کرلیں کہ مجھے حقیقت میں شفاء نصیب ہوئی ہے اور یہ کرامت دیکھ کر میری پوری فیملی قبلہ لاثانی سرکار کے دست حق پر بیعت ہوگئی۔ جو کوئی بھی اس واقعہ کی تصدیق چاہے وہ مجھے سے میرے نمبر پر رابطہ کرسکتا ہے۔ امداد علی کا چچا محمد انور ولد محمد شریف 0342-6259127 | برائے رابطہ |
|---|
| 0300-7972352 | خادم آستانہ عالیہ محمد ناصر علی گل | | 0312-7029661 | خادم آستانہ عالیہ محمد ریحان خان |
|