|
Wednesday, 24 December 2008 00:00 |
مخلص ،محب وطن اور امن پسند لوگوں کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونانیک شگون ہے۔صوفی مسعوداحمد صدیقی قیام امن کیلئے مختلف اضلاع کے نصف درجن سے زائد مختلف سلاسل طریقت کے مشائخ کی تنظیم مشائخ میں شمولیت کااعلان
موجودہ حالات میں مخلص ،محب وطن اور امن پسند لوگوں کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونانیک شگون ہے کیونکہ امن پسند اور مخلص لوگ ہی ''قیام امن ''میں اہم کردار اداکرتے ہیں ان خیالات کااظہار امیرتنظیم مشائخ عظام ،اوورسیز فارن افیئرز کمیٹی و قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی صدر صوفی مسعوداحمد صدیقی نے ضلعی کوارڈینیٹر ساہیوال پیر طریقت محمد صادق چشتی سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر انہوںنے ضلعی تنظیم کی طرف سے اپنی رپورٹ پیش کی جس میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نصف درجن سے زائد مختلف سلاسل طریقت کے مشائخ نے اپنے سینکڑوں مریدین سمیت باضابطہ طورپرتنظیم مشائخ عظام میں شمولیت کا اعلان کیا ۔شمولیت کا اعلان کرنیوالے مشائخ میں پیر سید وارث علی شاہ بخاری قادری بنگلہ گوگیرہ ضلع اوکاڑہ،سید مقدر علی نوشاہی قادری ضلع ساہیوال ،پیر سید غلام محی الدین بخار ی قادری ضلع اوکاڑہ،پیر سید شاہ مردان بخاری ضلع اوکاڑہ،صوفی مزمل حسین قادری ساہیوال ،پیر شرف الدین چشتی نظامی ضلع ساہیوال ،پیر سید اسرار حسین قادری بنگلہ گوگیرہ ضلع اوکاڑہ ،پیر غلام نبی قادری تحصیل تاندلیانوالہ اورپیر محمد یوسف چشتی صابری نورشاہ ضلع ساہیوال شامل ہیں ۔مشائخ نے اپنے مشترکہ بیان میں صوفی مسعوداحمد صدیقی کی ولولہ انگیز قیادت اور فلاح انسانیت اورمذاہب عالم میں امن وسلامتی اور استحکام کیلئے گرانقدر خدمات پر بھر پورانداز میں خراج تحسین پیش کیا بلکہ امیر تنظیم مشائخ کو اوورسیزفارن افیئرز کمیٹی اور قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کامشترکہ طور پر حکومت پاکستان کی طرف سے''مرکزی صدر''منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی اور حکومت کے اس فیصلے کو دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ حقیقی مشائخ کی قیادت میں ہی نہ صرف پاکستان کو استحکام نصیب ہوگا بلکہ عالمی برادری میں بھی اسلام اور مسلمانوں کا امیج بہتر ہوگا ۔
|