Home Press Release اوورسیزفارن افیئرز کمیٹی کے مرکزی اراکین کی لاثانی سیکریٹریٹ پرآمد
PDF Print E-mail
Wednesday, 17 December 2008 00:00
قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی صدر صوفی مسعوداحمد صدیقی کو اوورسیزفارن افیئرز کمیٹی کابھی ''مرکزی صدر''منتخب کئے جانے پرقومی امن کمیٹی اور اوورسیزفارن افیئرز کمیٹی کے مرکزی اراکین کی لاثانی سیکریٹریٹ پرآمداورآپ کی ولولہ انگیز قیادت پربھرپورحمایت اوراعتماد کی یقین دہانی کرائی۔
بین المذاہب کمیٹی عالمی برادری سمیت پاکستان کے مسائل بالخصوص دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی ۔ مسعوداحمد صدیقی مرکزی صدر
صدیقی لاثانی سرکار کے بین المذاہب مشن کو عالمی سطح پر روشن مستقبل کی ضمانت قرار دیا جارہاہے ۔علامہ ایاز ظہیر ہاشمی چیئرمین
 خواتین ونگ اس کمیٹی کو فائونڈیشن کی طرز پر اپنی روحانی تربیت کی بناپر فعال اورموثر بنائے گی ۔محترمہ ناظرہ مسعودمرکزی صدر
    قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی چیئرمین علامہ ایاز ظہیر ہاشمی نے کہاہے کہ عالمی دنیا میں بین المذاہب کے حوالے سے آج سے دس سال پہلے صدیقی لاثانی سرکار کی طرف سے شروع کئے گئے مشن کو روشن مستقبل کی ضمانت قراردے رہی ہے ،امام کعبہ ،سعودی فرمانروا اور UNOان کے مشن پر مہر ثبت کرچکاہے ۔بین المذاہب کا حقیقی پرچار تو اولیاء اللہ کی خانقاہوں اور آستانوں پر ہوتاہے جوآج بھی ہورہاہے جہاں نہ صرف مسلمان بلکہ مذاہب عالم کے لوگ گروہ درگروہ محبت کا درس لینے کیلئے حاضری دیتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لاثانی سیکریٹریٹ پر ''مرکزی صدر ''صوفی مسعوداحمد صدیقی جوکہ اوورسیز فارن افیئرز کمیٹی کے بھی ''مرکزی صدر ''منتخب ہوچکے ہیں کی زیر صدارت مردوخواتین عہدیداران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے مزید کہاکہ اس کمیٹی کے ہر ممبر کو ''ایمبیسیڈرآف پیس''کاعہدہ حاصل ہوگا اور وہ براہ راست وزارت داخلہ کے پاس رجسٹر ڈ ہوگا۔انہی ایمبیسیڈرز کی سربراہی میں صوبہ ،ڈویژن ،ضلع ،تحصیل اور تھانوں کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں۔اس موقع پر کمیٹی کے'' مرکزی صدر''صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہا کہ بین المذاہب کمیٹی عالمی برادری سمیت پاکستان کے مسائل بالخصوص دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔ہم نے اس مشن کو اللہ ورسولۖ کی رضا وخوشنودی کیلئے شروع کیا ہواہے جس کی بنا پر اتنی تیزی سے مثبت رزلٹ آرہاہے اب یقینا انسانیت کا مستقبل انتہائی روشن ہے ۔اس اہم اجلاس میں چیئرپرسن لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن رجسٹرڈ انٹرنیشنل شعبہ ونگ محترمہ ناظرہ مسعودکو قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی شعبہ خواتین کا پاکستان میں ''مرکزی صدر''منتخب کئے جانے کا نوٹیفیکیشن کیا گیا ۔اس موقع پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ خواتین ونگ اس کمیٹی کو لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کی طر ز پر اپنی روحانی تربیت کی بنا پر فلاح انسانیت کیلئے مزید فعال اور موثر بنائے گی ۔اجلاس کے آخر میں قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور اوورسیز فارن افیئرز کمیٹی کے مرکزی اراکین جن میں ڈاکٹر جمیل قلندر ریکٹر NPCIH،کرنل ریٹائرڈ عبدالروف خان مگسی کوارڈیینیٹر اوورسیزفارن افیئرزونگ،پیر سید شفقت رسول شاہ خلیفہ سرکار بری امام  ،صاحبزادہ مخدوم سید ہارون شاہ گیلانی سنٹرل چیف آرگنائزر کنوینئر اوورسیز فارن افیئرزونگ ، ذوالفقا رعلی بٹ سینٹرل سینئر وائس چیئرمین اورصاحبزادہ سید وجاہت حسین شاہ گیلانی کوارڈینیٹر ٹو سنٹرل چیف آرگنائزرنے فلاح انسانیت کے حوالے سے صدیقی لاثانی سرکار کی جاری شاندار کاوشوں پر مبنی ریکارڈ دیکھ کر بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اس کمیٹی میں آپ کی شمولیت نہ صرف اس کمیٹی کو مطلوبہ مقاصدکے حصول میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ عالمی دنیا میں اسلام اور پاکستان کے گرتے ہوئے امیج کو بھی درست کرے گی ۔اجلاس کے اختتام پرقومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی صدر صوفی مسعوداحمد صدیقی کو اوورسیزفارن افیئرز کمیٹی کابھی ''مرکزی صدر''منتخب کئے جانے پرقومی امن کمیٹی اور اوورسیزفارن افیئرز کمیٹی کے مرکزی اراکین نے لاثانی سیکریٹریٹ پرآمدکے بعدآپ کی ولولہ انگیز قیادت پربھرپورحمایت اوراعتماد کی یقین دہانی کرائی                                                                        
 
Copyright © 2010 lasanisarkar.org. All Rights Reserved.