Home News & Events National Peace Committee for Interfaith Harmony Interfaith and Stability of Pakistan Seminar
بین المذاہب امن اتحاد اور استحکام پاکستان سیمینار
زیر صدرارت امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب زیر اہتمام بین المذاہب امن اتحاد و لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن منعقدہ لاثانی
 
 
صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار:
صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے استحکام پاکستان کے حوالے سے فروغ امن اور دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کے جرات مندانہ عزائم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور شہدائے افواج کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا ۔
آپ نے مزید کہا کہ فروغ امن کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی ایک بہت ہی مفید اور موثر پلیٹ فارم ہے مگر افسوس سے یہ بات کہنا پڑتی ہے کہ اس میں شامل اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جن کا فروغ امن میں کوئی کردار نہ ہے۔ نام نہاد اور خود غرض لوگ جوکہ اپنے ذاتی مسائل میںہم آہنگی پیدانہیں کرسکتے وہ بھلا ایک قومی /بین الاقوامی پلیٹ فارم کو کس طرح چلا سکتے ہیں ۔ ہم حکومت پاکستان کو تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور بین المذاہب امن اتحاد کے پلیٹ فارم سے تجاویز دیتے رہتے ہیں اور آج بھی ہماری حکومت پاکستان کو تجویز ہے کہ اگر وہ پاکستان کو خوشحال اور مستحکم دیکھنا چاہتی ہے تو میرٹ پر ایسے لوگوں کا انتخاب کرے جو واقعی اس مشن میں پیش پیش ہیں۔ اور اپنے اس مشن میں مشائخ عظام و صوفیاء کرام کو شابہ بشانہ ساتھ لے کر چلیں کہ یہی لوگ امن کے حقیقی داعی ہیں۔
 
بشپ جانسن سیموئل :
آج کا یہ پروگرام میرے لیے بہت ہی عجیب اور اچھا تجربہ ہے ۔ میں نے بہت سے مسیحی سیمینارز اور کنونشن میں شمولیت کی ہے مگرآج پہلی بار مسلمانوںکے ایسے عظیم اجتماع میں شرکت کرنے کا مو قع ملا ہے ۔ اور میں دیکھ رہا ہوں کہ یہاں پر تمام مسالک و مذاہب کے لوگ شامل ہیں ۔مسعوداحمد صدیقی لاثانی سر کار کی اس عظیم کاوش کو دیکھ کرمیں بہت متاثر ہوں اور دعا گو ہوں کہ خدا وند کریم آپ کے عظیم مشن کومزیدکامیاب بنائے ۔بشپ جانسن نے کہا کہ امن کی بات کرنا آسان ہے مگر اس کو عملی جامعہ پہنانہ بہت مشکل ہے مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار نے جو فلاح انسانیت ،فروغ امن اور بین المذاہب امن اتحاد کا جو مشن بڑھا یاہے میں ان کی کرسچن کمیونٹی کی جانب سے بھر پورحوصلہ افزائی کرتا ہوں ۔
 
فادر انور پی گل (کرسچن کمیونٹی):
مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے امن مشن اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے کی گئی کاوشیں واقعے ہی تعریف کے لائق ہیں اور ہم مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے اس امن مشن میں ساتھ ہیں ۔
 
نبل داس گُرووڈائریکٹر سوہنگ ست کبیر سیوا منڈل پاکستان (ہندو کمیونٹی ):
میں مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار کو ست کبیر سیوا منڈل کی جانب سے آپ کی مذاہب عالم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی انتھک کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ہندوکمیونٹی کی جانب سے بین المذاہب امن کمیٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں ۔
 
ماسٹر عنایت جوزف (کرسچن کمیونٹی ):
میں گزشتہ دس سال سے آستانہ عالیہ پر آرہا ہوں جیسے خدا اپنا سورج نیک اور بد دونوں پر برساتا ہے میں نے یہاں پر تمام قوموں اور مسالک کے ساتھ مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کا ہمیشہ پیار ہی دیکھا کبھی نفرت نہیں دیکھی یہاں پر چھوت چھات کا کوئی تصور نہیں امیر اور غریب سب یکساں ہیںپاکستا ن کے قیام کا مقصد بدامنی پھیلانا نہیں تھا اگر ہم سب لوگ مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے طریقے سے اپنی اپنی خدمات سر انجام دیں تو پا کستان محبت اور امن کا گہوارہ بن سکتاہے حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ وہ مسعوداحمد صدیقی صاحب کو بین المذاہب ہم آہنگی کے پلیٹ فارم پر کسی بڑے عہدے پر فائز کرے تاکہ اس عظیم لیڈر کی کمال ذہنیت اور عظیم سائنسی طرز فکر سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ملک پاکستان میں امن آشتی اور قیام امن کو ممکن کیا جاسکے ۔
(ہیںوہی لوگ جہاں میں اچھے آتے ہیں جو کام دوسروں کے )
 
پیر مشتاق احمد
(سیکرٹری جنرل انجم تاجران)
محمد ریحان خان
(کوآرڈینٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)

محمد ناصر علی گل
(ایگزیکٹو ممبر لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن)

ڈاکٹر ظہور مہدی    


 

 

 
Copyright © 2010 lasanisarkar.org. All Rights Reserved.