Home News & Events Tanzeem Mushaiekh Uzzam Pakistan مشائخ کنونشن 2009کا مشترکہ اعلامیہ
مشائخ کنونشن 2009کا مشترکہ اعلامیہ
زیر صدرارت امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب زیر اہتمام بین المذاہب امن اتحاد و لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن منعقدہ لاثانی
 
 

مشائخ کنونشن 2009کا مشترکہ اعلامیہ
محرم الحرام میں فراہمی گارڈز،فری میڈیکل کیمپس،لنگر وسبیل
مورخہ 13دسمبر 2009بروز اتوار لاثانی سیکریٹریٹ 39/4غلام رسول نگر پیپلز کالونی نمبر ٢ فیصل آباد میں امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ )انٹرنیشنل ،چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان حاجی صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب کی زیرصدارت مشائخ کنونشن کا انعقاد ہوا جس میں پنجاب بھر سے تشریف لائے ہوئے علما اور جید مشائخ نے شمولیت کی ۔
مشائخ کنونشن میں علماء ومشائخ کی متفقہ رائے سے پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ کو مشترکہ اعلامیہ پیش کیا گیا جس میں متفقہ رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ )انٹرنیشنل اپنے اپنے اضلاع میں محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ کو خدمت خلق کے جذبہ کے تحت سہولیات فراہم کریگی ۔مشترکہ اعلامیہ میں جن اہم سہولیات کا فیصلہ کیا گیا وہ درج ذیل ہیں :۔
٭…فیصل آباد ،لاہور ،گوجرہ ،سرگودھا ،خانیوال ،جہانیاں ،سیالکوٹ ،ڈسکہ ،ساہیوال ،گوجرانوالہ ،پاکپتن شریف اوررحیم یار خان میں گارڈز کی فراہمی دی جائیگی ۔ضلعی انتظامیہ جہاں چاہے ان سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کرسکتی ہے ۔
٭…اپنے اپنے اضلاع میں فری میڈیکل کیمپس اور ایمبولینس سروسز فراہم کی جائیں گی تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں فرسٹ ایڈ First Aidکی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ۔کیمپس میں ایم بی بی ایس ڈاکٹرز اور کوالیفائیڈ سٹاف اپنی خدمات سرانجام دیگی ۔
٭…محرم الحرام کے دوران پانی وشربت کی سبیلیں اور لنگر حسینی کے وسیع انتظامات کئے جائیں گے اور عاشورہ کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر اسٹال کی صورت میں سبیلیں اور لنگر شریف کی سہولیات موجود ہونگی۔
پنجاب بھر سے علماء ومشائخ نے اپنے امیر صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ان تمام سہولیات کی مکمل طور پر حمایت اور تعاون کی یقین دہانی دلائی ۔محرم الحرام میں امن وامان کی صورت حال کو بہر صورت قائم رکھا جائیگا اور ایمرجنسی وفود مختلف چوکوں اور اسٹالوں پر جاکر امن وامان کی صورت حال کا جائزہ لیتے رہیں گے اور ضلعی انتظامیہ کو مکمل طور پر تعاون کی یقین دہانی کراتے رہیں گے ۔
اختتامی دعا میں صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے حکومت پاکستان اور پاک فوج کی جراتوں کو سلام پیش کیا ،خیروعافیت کی دعا مانگی اور شہدائے پاکستان کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔

سماء ٹیلی ویژن پر صدیقی لاثانی سرکار خودکش حملوں کے خلاف فتویٰ جاری فرماتے ہوئے
ملکی سلامتی اور امن و امان کیلئے دعا فرماتے ہوئے

تنظیم مشائخ عظام پاکستان کا مطالبہ :۔
مشائخ عظام کی جانب سے اپنے مرکزی ہیڈ کوارٹر لاثانی سیکریٹریٹ 39/4غلام رسول نگر پیپلز کالونی نمبر ٢ فیصل آباد پر اپنے امیر صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی سیکیورٹی بغیر وجہ بتائے ختم کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ،ضلعی انتظامیہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب سے بارہا صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی سیکیورٹی کے حوالہ سے گزارشات بھیجی جاچکی ہیں ۔
مشائخ عظام کا کہنا ہے کہ حیران کن بات یہ ہے کہ جو شخصیت گزشتہ کئی سالوں سے ضلعی انتظامیہ فیصل آباد اور پنجاب بھر کے تمام مین Mainاضلاع میں انتظامیہ کو محرم الحرام ،ربیع الاول اور بہت سے مختلف مواقع پر سیکیورٹی گارڈز فراہم کرتی ہے اسکی ذاتی سیکیورٹی صرف 2/4گارڈز بھی حکومت کے پاس موجود نہیں ہیں ۔صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب سفیر امن UNOاور امریکہ سے OKہیں مگر ان کی سیکیورٹی کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کچھ نہیں کررہی ہے ۔اگر مرکزی سیکریٹریٹ پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر آئیگی ۔
لہذا ہم وزیر اعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور اپیل کرتے ہیںکہ فی الفور لاثانی سرکار صاحب کی سیکیورٹی بحال کی جائے۔
برائے رابطہ: محمد ریحان خان میڈیا سیکریٹری 0312-7029661
درج ذیل مشائخ عظام اور علماء حضرات نے مشائخ کنونشن میں شمولیت اختیار کی :۔
٭…پیر محمد خالد حنیف نقشبندی صاحب رابطہ سیکریٹری تنظیم مشائخ عظام پاکستان 0308-4671019
٭…محمد ناصر علی گل نقشبندی صاحب سیکریٹری تعلقات عامہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان 0300-7972352
٭…محمد ریحان خان نقشبندی صاحب مرکزی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان 0312-7029661
٭…پیر اعجاز احمد باباجی سرکار صاحب مکان نمبر 12/6ڈی ٹائپ کالونی فیصل آباد
٭…پیر محمد اسلم صاحب نسبت روڈ فیض رسول محلہ اسلام پورہ ڈسکہ سیالکوٹ
٭…پیر مشتاق احمد صاحب فیصل آباد
٭…پیر لیاقت علی صاحب فیصل آباد
٭…پیر ڈاکٹر محمد انور نقشبندی صاحب فیصل آباد
٭…پیر صفدر حسین صاحب حافظ آباد
٭…ڈاکٹر محمد سلیم صاحب مکوآنہ
٭…صاحبزادہ عبدالقیوم صاحب ملتان شریف
٭…قاری محمد سلیمان صاحب سرگودھا
٭…صوفی افتخار احمد صاحب گوجرانوالہ
٭…محمد صدیق صاحب بھائیوالا فیصل آباد
٭…پیر رانا محمد طاہر نقشبندی صاحب فیصل آباد
٭…پیر صوفی عبدالمجید نقشبندی صاحب کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان رحیم یارخان
٭…پیر طریقت احسان الحق ساجد معصومی صاحب کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ٹوبہ ٹیک سنگھ
٭…پیر طریقت محمد صادق چشتی صاحب کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ساہیوال
٭…پیر صوفی محمد سلیم صاحب مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام پاکستان لاہور
٭…پیر طریقت محمد راشد نقشبندی صاحب کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان لاہور
٭…پیر صوفی محمد الیاس قادری صاحب مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام پاکستان شاہدرہ
٭…پیر محمد امجد مسعودنقشبندی صاحب کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کراچی
٭…عاصم علی عاصی صاحب فیصل آباد
٭…پیر افتخار نقشبندی صاحب لاہور
٭…پیر صوفی فرزند علی صابری صاحب لاہور
٭…پیر سید صوفی شوکت علی شاہ ابوالعلائی صاحب لاہور
٭…پیر صاحبزادہ سید فضل الرحمن ابوالعلائی صاحب لاہور
٭…صاحبزادہ پیر سیف الرحمن اخوندرویزہ صاحب صوبائی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوبہ سرحد
٭…پیر صوفی افتخار احمد نقشبندی صاحب سمندری
٭…ماسٹر مشتاق احمد نقشبندی صاحب فیصل آباد
٭…پیر تلمیز الرحمن صاحب چک جھمرہ
٭…صوفی رحیم خان نقشبندی صاحب گوگیرہ اوکاڑہ
٭…محمد علی نقشبندی صاحب قلعہ دیدار مصطفی گوجرانوالہ
٭…حافظ محمد جمیل احمد نقشبندی صاحب فیصل آباد
٭…علی رضا نقشبندی صاحب گوجرانوالہ
٭…صوفی محمد اسلم نقشبندی صاحب گوجرانوالہ
٭…محمد فیاض احمد نقشبندی صاحب بھیرہ شریف
٭…مولانا مظہر عباس نقشبندی صاحب فیصل آباد
٭…حافظ قاری محمد رمضان نقشبندی صاحب میاں چنوں
٭…پیر حافظ فریاد علی نقشبندی صاحب رکن تنظیم مشائخ عظام پاکستان لاہور
٭…پیر عتیق الرحمن نقشبندی صاحب جڑانوالہ

 

 
 

 

 
Copyright © 2010 lasanisarkar.org. All Rights Reserved.