لاثانی فری میڈیکل کیمپ، جلال پور جٹاں۔گجرات

زیر سرپرستی: چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار 

زیر اہتمام : لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل

بمقام : جلال پور جٹاں۔گجرات

بتاریخ : 17 اپریل 2016

مورخہ 17 اپریل 2016 بروز اتوار کو لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام جلا ل پور جٹاں اور گجرات میں فری میڈیکل  کیمپ کا انعقا د کیا گیا ۔ جس میں مریضوں کا شوگر ٹیسٹ، فری چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں۔ مریضوں کا معائنہ لاثانی میڈیکل ونگ کے انچارج پیر طریقت ،رہبر شریعت ڈاکٹر حافظ محمد ارشد نقشبندی (MBBS )ناک ،کان ،سپیشلٹ نے کیا۔ 

لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام مریضوں کیلئے چائے کے لنگر کی سہولت اور سالانہ محفل کی ڈی وی ڈی (DVD )دوران  کیمپ چلائی گئی۔اس کے علاوہ تمام مریضوں کو صلوٰة و سلام کے پمفلٹ اور نشر و اشاعت کا دیگر سامان بھی تقسیم کیا گیا۔