سیدة کائنات حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا کے خصوصی دن کے حوالے سے خصوصی محفل ذکر و نعت

  سیدة کائنات حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا کے خصوصی دن کے حوالے سے آستانہ عالیہ لاثانی سرکار فیصل آباد میں صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کی زیر صدارت خصوصی محفل ذکر و نعت اور لنگر کا اہتمام کیا گیا ۔محفل سے خطاب فرماتے ہوئے امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل ،چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے کہا کہ سیدة کائنات ،شہزادی مصطفی ۖ ،طیبہ ،طاہرہ ،عابدہ ،زاہدہ حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا جنت کی عورتوں کی سردار ہیں،آپ  کی ذات مقدسہ خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ بہترین اخلاق،سلیقہ شعاری ،فرمانبرداری اور شرم و حیا میں آپ  کا کوئی ثانی نہیں ہے۔حضور پر نور ۖ کے فرمان کیمطابق اہل بیت اطہار  سے محبت ہی حضور نبی کریم ۖ کی محبت ہے۔ہم سب کو چاہیے کہ ان کی محبت و یاد کو ہمیشہ اپنے دلوں میں رکھیں ،اور اظہار تشکر کے طور پر ان کے نام کی خصوصی محافل کا انعقاد کرتے رہا کریں تاکہ آنیوالی نسلیںانکی عظمت و شان سے آشنا رہیں اور ان عظیم ہستیوں کی محبت کو اپنے ایمان کا حصہ بنا کر اللہ و رسول ۖ کی خوشنودی حاصل کر سکیں۔