صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی زیر قیادت علماء کرام اورمشائخ عظام سمیت کمیونٹی ورکرز کاپنجاب ٹیکسٹ بک بورڈکیخلاف بچوں کے سلیبس سے اہم دین اسلام ،افواج پاکستان اورمشاہیر اسلام سے متعلقہ مضامین کے اخراج کے خلاف شدید

 قائد روحانی انقلاب صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی صدارت میں لاثانی سیکرٹریٹ پر ہفتہ وارروحانی تربیتی نشست(20-08-2017) کے بعد تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اورلاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی زیر قیادت علماء کرام اورمشائخ عظام سمیت کمیونٹی ورکرز کی کثیر تعداد نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈکیخلاف نصاب تعلیم میں بچوں کے سلیبس سے اہم دین اسلام ،افواج پاکستان اورمشاہیر اسلام سے متعلقہ مضامین کے اخراج کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔عوام کی طرف سے یہ مطالبہ کیاگیا کہ ہمیں جواب دیاجائے کہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے باشندے ہیں،یہ ریاست یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیاگیا ہے اورپھر ہمارے ہی ملک میں ہماری نئی نسل کیخلاف اتنی گھناؤنی سازش کے تحت نصاب تعلیم میں بچوں کے سلیبس سے حضورﷺ ،امہات المومنینؓ ،صحابہ کرامؓاوراولیا ء کرام سے متعلقہ مضامین کوخارج کرکے کس ایجنڈے کوعملی جامہ پہنایا جارہاہے ؟حکومت وقت جواب دے!،اورسلیبس میں تبدیلی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی،میڈیا کھل کر اس گھناؤنی سازش کوبے نقاب کرے اوربھرپورمخالفت کرے۔دین اسلام ،افواج پاکستان اورتاریخ پاکستان سے متعلقہ عظیم شخصیات سے ناواقفیت رکھنامذہب سے دوری اورجذبہ حب الوطنی ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔دین اسلام ،افواج پاکستان اورمشاہیر اسلام سے متعلقہ مضامین سلیبس سے نکالنااسلام اورپاکستان سے غداری ہے ،حکومت فوری نوٹس لے اورپنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ذمہ داروں کوسخت سے سخت سزادی جائے۔ حکومت کوایک بار پھر وارننگ دی گئی کہ اگر اس نے اس گھناؤنی سازش کیخلاف کاروائی نہ کی تویہ احتجاج ملک بھر میں احتجاجی تحریک کی صورت اختیار کرلے گا۔ https://youtu.be/Ei8aVhYluVY