خلفائے راشدینؓ اور اہل بیتؓ کی بارگاہ میں محبوبیت

 محمد یامین صاحب ( خانیوال) بیان کرتے ہیں کہ اللہ رب العزت نے میرے مرشد کے صدقے خاص کرم فرمایا ۔ خواب میں حضور نبی کریم ﷺ اور خلفائے راشدینؓ تشریف فر ماہیں اور آپ سب نے فرداً فرداً فرمایا ۔’’لاثانی سرکار ہمارے محبوب ہیں ۔کیونکہ لاثانی سرکار حضور نبی کریم ﷺ کے محبوب ہیں اور ہم ان سے محبت کرتے ہیں جنہیں ہمارے آقا حضور نبی کریم ﷺ محبوب رکھتے ہیں۔

اتنے میں حضرت امام حسنؓ اور حضرت امام حسینؓ بھی تشریف لے آتے ہیں اور فرماتے ہیں ۔ ’’لاثانی سرکار ہمیں بھی محبوب ہیں ‘‘۔ فوراً ہی میرے قبلہ و کعبہ نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ بھی تشریف لے آتے ہیں اور آپ نے صحابہ کرامؓ کے فرمان کی تصدیق کی اور فرمایا ’’ہم لاثانی سرکار کو بہت محبوب رکھتے ہیں ۔‘‘

میں اپنے آقا کی بارگاہ رسالت ﷺ میں اس قدر محبوبیت دیکھ کر حیران رہ جاتا ہوں اور خداتعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں ۔ بیعت ہونے کے کچھ دنوں بعد ایک رات میری دادی جان کو حضر ت عائشہ ؓ کی زیارت پاک ہوئی ۔ انہوں نے دیکھا کہ حضرت عائشہؓ تشریف فرما ہیں ۔ آپ کے پاس حضرت لاثانی سرکار بھی موجود ہیں حضرت عائشہؓ نے میری دادی جان سے فرمایا ’’ لاثانی سرکار کی محفلوں میں جایا کرو اور لنگر میں حصہ بھی ملایا کرو ‘‘۔کچھ عرصہ بعد پھر صحابہ کرامؓ (خلفائے راشدین ) کی زیارت ہوئی اور آپ نے فرمایا :

’’طریقت کے چار اہم ستون ہیں ۔صداقت ، شجاعت ، سخاوت اور دستگیری اور یہ چاروں صفات تمہارے پیرو مرشد لاثانی سرکار میں موجود ہیں ۔‘‘

اس کے چند دنوں بعد حضرت امام حسینؓ نے عالم رویاء میں فرمایا :

’’ہم نے لاثانی سرکار کو ابو الفیض بنا دیا ہے نیز فرمایا کہ ابو الفیض کا مطلب ہے فیض دینے والوں کے باپ اور قیامت تک آپ کے در سے دنیا فیضیاب ہو گی ‘‘۔(آپکے فرماتے ہی ایک تختی میرے سامنے آئی جس پر یہ تحریرتھا ’’لاثانی سرکار ابو الفیض ہیں ‘‘)

*۔۔۔منظور احمد صاحب ( شاہدہ لاہور ) بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ نے خاص کرم فرماتے ہوئے اپنی زیارت با برکت سے نوازا ۔ میں نے دیکھا کہ ایک بہت بڑی محفل ہے اس محفل میں ہمارے سردار سید نا صدیق اکبرؓ جلوہ افروزہیں ۔محفل میں سے ایک آدمی آپؓ سے عرض گزار ہوا۔ 

حضور حاجی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کے بارے میں کچھ بتائیں یہ سننا تھا کہ آپ پر یکدم محبت کی کیفیت طاری ہو گئی اور اسی کیفیت میں آپ نے ارشاد فرمایا ’’ ان کے بارے میں تم کیا پوچھتے ہو وہ تو لاثانی سرکار ہیں ۔ ان کا فیض بھی لاثانی ہے ‘‘۔

اسی طرح آپؓ کچھ دیر تک لاثانی سرکار کے متعلق بیان فرماتے رہے اسی شخص نے دوبارہ پھر عرض کی حضور ! یہ جو محفل پاک لاثانی ہوتی ہے ا ن کے بارے میں کچھ ارشاد فرمائیں تو آپؓ نے ارشاد فرمایا :’’ جس طرح ان کا فیض لاثانی ہے۔ اسی طرح ان کی محفلیں بھی لاثانی ہیں ۔ان کی محفلوں کا رنگ بھی لاثانی ہے ۔ آپ نے یہ الفاظ تین چار مرتبہ دہرائے ۔ ‘‘

*۔۔۔محمد اشرف صاحب (خانیوال ) بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ نے قبلہ حضور لاثانی سرکار کی سخاوت کے بارے میں خواب میں ارشاد فرمایا :’’لاثانی سرکار سخی سلطان ہیں ‘‘۔

*۔۔۔وسیم صاحب (فیصل آباد ) بیان کرتے ہیں کہ لاثانی سرکار کے بارے میں ایسی ہی بشارت حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ نے مجھے بھی دی ایک رات ہمارے سردار حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ خوب میں تشریف لائے اور فرمایا :’’لاثانی سرکار سخی سلطان ہیں‘‘۔

وسیم صاحب کا یہ خواب اشرف صاحب کے خوب کی تصدیق بھی کرتا ہے ۔ 

*۔۔۔تصور حسین ولد مشتاق (پیپلز کالونی ، فیصل آباد ) بیان کرتے ہیں کہ حضرت علیؓ نے کرم فرمایا اور اس گہنگار کو پیرو مرشد کی عظمت کے بارے میں مشاہدہ کرایا کہ حضرت علی المرتضیٰؓ شیر پر تشریف فرما ہیں اور فرمایا ۔

’’ہم نے تمہیں جس جگہ پہنچانا تھا پہنچا دیا ۔ تم لاثانی سرکار کی ہر محفل میں حاضری دیا کرو۔ تم ان کی شان نہیں جانتے تم جو کچھ چاہتے ہو وہ لاثانی سرکار کے در سے ہی ملے گا۔ ‘‘

*۔۔۔ندیم شہزاد ( ریل بازار ، فیصل آباد ) بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت علی شیر خدا اور لاثانی سرکار کہیں محفل میں تشریف فرما ہیں ۔ حضرت علی المرتضیٰؓ نے فرمایا ’’لاثانی سرکار ہمارے خلیفہ ہیں ۔ اس کے بعد آپؓ نے اپنی دو منہ والی تلوار اور جبہ مبارک لاثانی سرکار کو عطا فرمایا ‘‘۔

*۔۔۔محمد یا مین صاحب (خانیوال ) بیان کرتے ہیں کہ بیعت ہونے کے بعدخواب آیا حضرت علی المرتضیٰؓ کی زیارت پا ک ہوئی ۔ آپ کسی جگہ تشریف فرما ہیں کچھ لوگ بھی آپ کی خدمت میں حاضر ہیں ۔ آپ مجھے دیکھ کر فرماتے ہیں ۔ 

’’لاثانی سرکار ہمارے محبوب ہیں ۔ ان کا در ہمارا در ہے ‘‘۔ اور اب یہاں مضبوط ہو کر لگے رہو ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی ۔ 

*۔۔۔عابدہ صاحبہ ( خانیوال) بیان کرتی ہیں کہ میں نے خواب دیکھا کہ کثیر تعداد میں لوگ جمع ہیں آواز آتی ہے ۔ کہ حضور نبی کریم ﷺ تشریف لا رہے ہیں ۔سب لوگ آپ کی زیارت کیلئے قطار بنانا شروع کردیتے ہیں اتنے میں راحت العاشقین ،حضور نبی کریم ﷺ تشریف لے آتے ہیں ۔آپ کے ساتھ ہمارے سلسلہ کے سردار حضرت سیدنا ابو بکر صدیق ؓ بھی ہوتے ہیں ۔ آپؓ میرے قریب آ کر فرماتے ہیں ۔ 

’’جن خزانوں سے میرے آقا حضور نبی کریم ﷺ تقسیم کرتے ہیں انہیں میں سے لاثانی سرکار تقسیم کر رہے ہیں‘‘۔

عابدہ صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ یہ خواب مجھے اس وقت آیا جب حاسدین و مخالفین کی باتیں سن سن کر میرے دل میں بھی وسواس پیدا ہوئے تب میں نے خدا تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کی یا اللہ ! میرے قبلہ لاثانی سرکار جن کے در اقدس پر ہم نے بیعت کی ہے ان کے حق اور سچ ہونے کے بارے میں بشارت فرما اور جب یہ خواب آیا تو بہت نادم ہوئی کہ خومخواہ ، مخالفوں کی باتوں میں آکر اپنا عقیدہ کمزور کیا۔ 

*۔۔۔سلمان صاحب ( غلام رسول نگر ، فیصل آباد ) بیان کرتے ہیں کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت علیؓ ایک بہت بڑے شیر پر سوار ہیں اورآستانہ عالیہ شریف پر تشریف لاتے ہیں ۔ آپ کے ہمراہ بہت سے چھوٹے شیر بھی ہوتے ہیں اتنے میں کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت قبلہ لاثانی سرکار اندر سے تشریف لائے اور حضرت علیؓ سرکار جی سے فرماتے ہیں :’’یہ شیر آپ کے لئے ہیں اس پر بیٹھ جائیں ‘‘۔سرکار اس شیر پر سوار ہو جاتے ہیں۔ اس وقت اس شیر نے آواز نکالی ۔ سب شیروں کو اشارہ کیا تو سب شیر سرکار جی کے آگے جھک گئے ۔ 

*۔۔۔ریحان اظہر (مظفر کالونی ، فیصل آباد ) بیان کرتے ہیں کہ اپنے قبلہ حضرت لاثانی سرکار کے کرم سے میں خواب میں دیکھا کہ ایک بہت بڑی محفل ہو رہی ہے اور میرے قبلہ لاثانی سرکار تشریف لائے اور سٹیج پر جلوہ افروز ہو گئے ۔ تھوری دیر بعد کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ تشریف لائے آپ کے دست مبارک میں ایک بہت خوبصورت تاج ہے آپ نے وہ تاج میرے قبلہ حضرت لاثانی سرکار کے سر مبار ک پر رکھا اور با آواز بلند محفل میں یہ اعلان فرمایا ’’ ہم نے اپنے سلسلہ میں لاثانی سرکار کو لاثانی کرم سے نوازا ہے ‘‘۔ میں اپنے آقا کی اس قدر شان دیکھ کر بہت حیران ہو تا ہوں اور خوشی خوشی گھر کی طرف چل پڑتا ہوں راستے میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک جگہ پر سلسلہ قادریہ کے بزرگ تشریف فرما ہو تے ہیں اور محفل ہو رہی ہے اور میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ یہاں محفل میں میرے قبلہ لاثانی سرکار تشریف فرما ہیں ۔ ابھی محفل پاک کا آغاز ہونے والا تھا کہ حضرت علی المرتضیٰؓ تشریف لائے اور آپ کے ہاتھ مبارک میں بھی ایک بہت ہی خوبصورت تاج ہے آپؓ نے کرم فرمایا اور وہ تاج میرے آقا کے سر مبارک پر رکھتے ہوئے اعلان فرمایا ۔’’ہم نے بھی لاثانی سرکار کو سلسلہ عالیہ قادریہ میں بے حساب نوازا ہے ۔‘‘

*۔۔۔خورشید صاحب ( منصور آباد ، فیصل آباد ) بیان کرتی ہیں کہ حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ اور چادر والی سرکار ؒ نے خواب میں ارشاد فرمایا ’’یہ ہمارا محبوب کوئی معمولی شئے نہیں ‘‘۔