بیٹے کی بیماری خاندان کیلئے وارثین الانبیاء کی جماعت میں شامل ہونے کاسبب بن گئی

 سید افضال نقشبندی صاحب (ٹرانسپورٹیشن بزنس مین،کریم نگر ،تلنگانہ انڈیا)بتاتے ہیں کہ میرابیٹادوسالوں سے شدید بیمارتھا،ہسپتال میں کافی عرصے سے زیرعلاج تھا ،ڈاکٹرزپریشان تھے کہ ان کے بیٹے کی بیماری کاپتہ ہی نہیں چل رہا کہ اس کوکیا بیماری ہے ؟اسی کشمکش میں ہمیں ایک پیر بھائی نے مرشد کریم حضورصدیقی لاثانی سرکار صاحب کے بارے میں بتایا اور محمدعمران نقشبندی کابتایا، ہم نے محمد عمران نقشبندی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، انہوں نے ہمیں تسلی دی کہ پریشان نہ ہوں، آپ کا بیٹا بہت جلد ٹھیک ہوجائیگا، آپ لوگ نمازاوردرودسلام کی پابندی رکھیں، اور ہمارے مرشد کریم حضورصدیقی لاثانی سرکارصاحب کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ کے حضور دعااورالتجا کریں ،چند ہی دنوں میں میرابیٹا مکمل شفایاب ہوگیا اورہمیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا،میں نے اپنے پورے خاندان کیساتھ سلسلہ عالیہ لاثانیہ میں بیعت کی سعادت بھی حاصل کرلی ہے۔اللّٰہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکراداکرتاہوں کہ ہمیں ایسا عظیم المرتبت اوردستگیر مرشد عطا ہوا،جن کی نگاہ کرم سے میرے بیٹے کوشفانصیب ہوئی۔