موت ٹل گئی اورزندگی عطاہوگئی

 سید عابد نقشبندی (حیدرآباد ،انڈیا)بتاتے ہیں کہ ایک درویش صفت عورت نے مجھے بتایا کہ چند دنوں بعد آپ کے گھرمیں کسی کی موت ہونیوالی ہے (میری بیوی امید سے تھی اورڈلیوری ہونیوالی تھی )لگتایہی تھاکہ ہونیوالابچہ مرجائیگاکیونکہ ہمارے علاقے میں اس طرح کے بہت سے واقعات مسلسل ہورہے تھے اورہمیں یقین ہوگیا تھا کہ ہمار ے گھرمیں ہونیوالابچہ بھی نہیں بچے گا۔ سارے گھر والے کافی پریشان تھے ،ایک دن ہمیں محفل پاک لاثانی میں حاضرہونے کی سعادت عطاہوئی ،ہم نے محمد عمران نقشبندی کواپنا یہ معاملہ بتایا توانہوں نے ہمیں تسلی دی کہ فکرنہ کرو،اللّٰہ تعالیٰ میرے مرشد کریم صدیقی لاثانی سرکارصاحب کے صدقے میں کرم فرمائیں گے، آپ لوگ نماز اوردرودوسلام کی پابندی رکھیں اورمرشد کریم صدیقی لاثانی سرکارصاحب کے وسیلہ سے اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس میں خود بھی التجا کریں ،یقیناًایسا ہی ہوا،چند دنوں بعد بچے کی ولادت بھی خیر وعافیت سے ہوئی ،موت بھی ٹل گئی اورزندگی بھی عطاہوگئی۔یہ سب مرشد کریم حضورصدیقی لاثانی سرکارصاحب کی نظرکرم کانتیجہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہماری مشکل ٹال دی۔