دماغ کی شدید ترین بیماری سارے خاندان کی ہدایت کاذریعہ بن گئی !

 عارفہ بیگم (حیدرآباد ،انڈیا)بتاتی ہیں کہ میں کئی سالوں سے گردن اوردماغ کے شدید دردمیں مبتلاتھی، اٹھنے بیٹھنے میں شدید تکلیف ہوتی تھی یہاں تک کہ نماز بھی نہیں پڑھ سکتی تھی،ڈاکٹر زنے اسے لاعلاج قراردے دیاتھاکیونکہ دماغ میں پانی بھی بھرنے لگاتھا،جس سے تکلیف میں تیزی سے اضافہ ہوتاگیا۔ہمارے پڑو س میں مرشدکریم حضورصدیقی لاثانی سرکار صاحب کے مرید رہتے ہیں، ایک دن ایک عورت جوحضورصدیقی لاثانی سرکارکی مرید تھی وہ ہمارے گھر آئی اورمجھے بتایا کہ رات خواب میں مجھے میرے مرشد کریم حضورصدیقی لاثانی سرکارصاحب نے زیارت پاک سے نوازاہے اورآپ کے بارے میں کرم فرمایا کہ اسے محمد عمران صاحب کے پاس لے جاؤاوروہاں سے دعا کرواؤیہ ٹھیک ہوجائیگی۔اس عورت نے جب یہ معاملہ بتایاتومیں یہ سن کر انتہائی حیران رہ گئی کہ ان کے مرشد کتنے دستگیر ہیں ،مجھے امید کی کرن نظرآئی ،میں ان کے ساتھ محمد عمران نقشبندی کی رہائش گاہ پر چلے گئی،ان سے ملاقات ہوئی توان کوسارامعاملہ بتایا،انہوں نے بیعت ہونے کاکہا، نماز اوردرودوسلام کی پابندی کرنے کا کہا اور دعا بھی کی، وہاں انہوں نے اللّٰہ کا ذکر کرنے کا طریقہ بھی بتایا ،اللّٰہ کاذکرکرتے ہوئے مجھے انتہائی سکون ملا۔اللّٰہ تعالیٰ نے مرشدکریم کے صدقے چند ہی دنوں میں مجھے مکمل شفا عطا فرما دی، اس لاثانی کرامت کودیکھتے ہوئے ہمارا سارا خاندان قبلہ حضورصدیقی لاثانی سرکارصاحب کے سلسلہ عالیہ لاثانیہ میں بیعت ہوگیا۔مجھے بالکل یقین نہیں تھا کہ میں اتنی جلدی ٹھیک ہوجاؤں گی، یہ سب میرے مرشدکریم صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی نظرکرم ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے بہت جلد شفاعطا فرمادی۔