(پیر طریقت رہبر شریعت پیرحافظ ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی صاحب (کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان

 اللّٰہ رب العزت نے جتنی بھی بیماریاں پیدا فرمائی ہیں ان کا علاج بھی پیدافرمایا ہے ،میڈیکل سائنس کے پاس کچھ بیماریوں کاعلاج ہے،کچھ بیماریوں کے علاج کی تحقیق ہورہی ہے، جن بیماریوں کا علاج ابھی تک دریافت نہیں ہوا ان کا علاج مسنون دعاؤں،دم اورصدقہ کے ذریعے سے ہے، حقیقت میں ان کاطریقہ علاج روحانیت سے ہے، اصل شافی اللّٰہ رب العزت کی ذات پاک ہے ،وہ جس سے چاہے شفا عطا فرمائے، وہ چاہے تو اپنے بندہ مومن کی دعا سے شفا عطا فرمادے یا صدقہ سے شفا عطا فرمادے، صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب موجودہ دورکے مسیحائے اعظم ہیں،آپ سرکار کی دعا سے بہت سے مریض جو کہ بے اولاد تھے، اولاد کی نعمت سے نوازے گئے، سینکڑوں لاعلاج مریض شفایاب ہوئے جن پر ڈاکٹرز بھی حیران ہیں،آپ کے استعمال شدہ کپڑوں اورآستانہ عالیہ کی مٹی مبارک سے لاکھوں لوگوں کو شفایابی عطا ہو رہی ہے۔ جوشخص بھی آپ کی بارگاہ اقدس میں سچے دل سے توبہ کرتاہے تو وہ سنت رسولﷺ کاعملی پیکر بن جاتا ہے۔