پیچیدہ مسائل حل ہوگئے

ذیشان نیازی نقشبندی (کورنگی کراسنگ کراچی) بتاتے ہیں کہ میں اپنی بیوی کے ساتھ آستانہ عالیہ فیصل آباد شریف حاضر ہوا۔ میری بیوی نے قبلہ صدیقی لاثانی سرکار صاحب سے دعا کروائی کہ اللہ پاک ہمیں بیٹا عطا فرمائے۔ ہم نے آستانہ عالیہ پر منت بھی درج کروائی۔ کچھ عرصہ بعد اللہ پاک نے ہمیں قبلہ صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی دعا سے بیٹا عطا کیا۔ 

اس کے علاوہ میرے آفس میں بہت پریشانی تھی اور میں بہت پریشان تھا۔ میں نے اپنے پیر و مرشد صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب سے بذریعہ ٹیلی فون دعا کروائی اور سرکار کی کرم سے میں نے آفیسر سے بات کی اور میرا ٹرانسفر اچھی جگہ پر ہوگیا اور اس طرح میرا مسئلہ حل ہوگیا۔ 

میرے گھر میں کافی پریشانی تھی اور کافی معاملات خراب تھے اور میں نے اپنے قبلہ صدیقی لاثانی سرکار صاحب سے دعاکروائی اور دعا کروانے کے بعد اب حالات کافی بہتر ہوگئے ہیں اور میرے چھوٹے بھائیوں کی نوکری کا مسئلہ اور دیگر چھوٹے بڑے مسائل سرکار کے کرم سے حل ہوگئے۔