لا ثانی فری میڈ یکل کیمپ بتاریخ :24 جنوری بروز اتواردوپہر 3 بجے

 

 لا ثانی فری میڈ یکل کیمپ غلام رسول نگر پیپلز کالونی نمبر 2

بتاریخ :24 جنوری بروز اتوار  دوپہر 3 بجے 

زیر سر پرستی:مرشد اکمل،شیخ الشیوخ،قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار

(چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل،چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان،امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)

زیر نگرانی:پیر طریقت ،رہبر شریعت پیر حافظ ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی(ناک ،کان ،گلہ سپیشلسٹ)لاہور

ڈاکٹر نور محمد سگو(چیسٹ سپیشلسٹ)ملتان شریف

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ !

لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کے زیر اہتمام غریب او ر مستحق افراد کی امدادکیلئے فری میڈیکل  کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے ،جسمیں ناک،کان ،گلہ ،ٹی بی چیسٹ،کڈنی ،معدہ ،جگر ،آنت اور گائناکالوجسٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹرزاور لیڈی ڈاکٹر ز تشریف لا رہے ہیں۔ اور جس میں لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام تمام مریضوں کا فری چیک اپ اور فری ادویات فراہم کی جائیں گی۔ ساتھ ساتھ اس میڈیکل کیمپ میں مریضوں کے 80 فیصد رعائتی قیمتوں میں لیبارٹری ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔

چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائوندیشن (رجسٹرڈ ) انٹرنیشنل جناب صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار کی ہمہ گیر شخصیت کسی تعریف کی محتاج نہیں،آپ 1980 ء فلاحی و بہبود کے کاموں میں مصروف عمل ہیں اور آپ کی زیر سرپرستی پورے پاکستا ن میں سکولز ،مدارس ،ووکیشنل انسٹی ٹیوٹس اور فری میڈیکل کیمپس غربت و افلاس کے خلاف علم جہاد بلند کئے ہوئے ہیں۔لاکھوں لوگ مذاہب و مسالک کی حدود سے بالا تر آپ کے ان اداروں سے مستفیض ہو رہے ہیں۔اس میڈیکل کیمپ کی اطلاع آ پ اپنے تمام دوست احباب ،رشتہ داروں کو دیں۔