الصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ - 20 مرتبہ
الصلوۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ - 20 مرتبہ
الصلوۃ والسلام علیک یا نبی اللہ - 20 مرتبہ
الصلوۃ والسلام علیک یا رؤف الرحیم - 20 مرتبہ
الصلوۃ والسلام علیک یا رحمۃ اللعالمین - 20 مرتبہ
جو یہ نصیحت قبول کرے گا اور مندرجہ بالا طریقہ سے صلوۃ وسلام کا نذرانہ پیش کرتا رہے گا وہ شخص لاعلاج امراض، فتنہ فساد، اور حادثات سے محفوظ رہے گا اور مکمل طور پر میری رحمت میں آجائے گا اور اس جگہ پر جہاں صلوۃ وسلام پڑھا جاتا رہے گا زلزلہ اور آتشزدگی کے واقعات یعنی وہ جگہ بھی عذاب سے محفوظ ہوجائے گی۔ چند دن بعد ہی درج بالا واقعات تیزی سے رونما ہونے شروع ہوگئے اور اب تک پاکستان سمیت پوری دنیا میں یہ واقعات ہورہے ہیں۔ یاد رہے کہ صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے جتنی بھی باطنی اطلاعات بیان فرمائی ہیں عین درست ثابت ہوئی ہیں۔
دنیا کے حالات میں تیزی سے تبدیلی آئے گی اللہ کے غضب کی وجہ سے مالی وجانی نقصان ہوں گے۔ زلزلوں ، آتشزدگی کے واقعات ، فتنہ فساد اور قتل وغارت میں اضافہ ہوگا اور ہر وہ شخص گروہ ، فرقہ ، جماعت اور مذہب جو کسی بھی نبی ؑ ، صحابیؓ ، ازواج مطہراتؓ، اہل بیتؓ یا ولی اللہ کی گستاخی کا مرتکب ہوگا اور ظلم وزیادتی سے باز نہ آئے گا عذاب الٰہی کی گرفت (زلزلے، پراسرار آگ، فتنہ فساد، آفات وبلیات، لاعلاج امراض اور اچانک حادثات) میں آنے والا ہے۔ جناب صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے اپنے مریدین اور عقیدت مندوں کو حکم دیا ہے اور پوری انسانیت سے بالخصوص اپیل کی ہے کہ وہ ظلم وزیادتی سے باز رہیں اپنے اعمال کا جائزہ لیں اور فوراً سچے دل سے توبہ کرلیں اور انبیاء علیہ السلام ،صحابہ کرام ؓ ، ازواج مطہرات ؓ ، اہل بیت ؓ ، اللہ تعالیٰ کے فقراء (اولیاء اللہ) کی کسی بھی طرح کی گستاخی اور بے ادبی سے پرہیز کریں اور حضور ﷺ کی محبت میں درودوسلام کے نذرانے پیش کریں۔